ہنزہ میں اسماعیلی چیف اسکاوٹس ڈےمنایا گیا 

14 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

ہنزہ (اکرام نجمی) گزشتہ روزاسماعیلی بوائز اسکاوٹس ایسوسی ایشن ہنزہ نے سرینہ لاج ہوٹل اور آغا خان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اسماعیلی اسکاوٹس چیف پرنس امین محمد کا سالگرہ نہایت شایاں شان طریقے سے منایا. تقریب میں آنریری سیکریٹری لال بانو ،سابقہ صدر اسماعیلی کونسل ڈاکٹر خواجہ خان ،ڈاکٹر اسلم ،شاہد کریم صدر اسماعیلی کونسل علی آباد اور عمائیدین نے شرکت کی ۔

ڈسٹرکٹ اسماعیلی سکاوٹس کمشنر ہنزہ محمد ایوب اور سیکریٹری شاہد کریم نے مہمانوں کو بریفنگ دی اس موقعے پر مقررین اور مہمانوں نے اسماعیلی اسکاوٹس کے رضاکارانہ خدمات کو سراہتے ہوئے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کو خراج تحسین پیش کی۔ اور اسکاوٹنگ کی ترویج کے لیے پرنس امین محمد آغا خان کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی گئی. 

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔