چترال، جغور ٹیم نے ایک مہینے سے جاری نوجوان فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

چترال(بشیر حسین آزاد) چترال پریڈ گراونڈ میں ایک مہینے سے جاری نوجوان فٹ بال کلب ٹورنامنٹ اہتمام پذیر،فائنل میں ہیڈکوارٹر ٹیم جغور نے ہمقدم فٹ بال کلب جغور کو 3کے مقابلے 5گول سے ہراکر فائنل جیت لیا۔میچ کا پہلا پہلا ہاف بغیر کسی گول برابر رہا،دوسرے ہاف میں ہیڈکوارٹر ٹیم کو پنیلٹی کیک ملا جس پراختر نے گول کرکے ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی ۔ جسکے دس منٹ بعد ہمقدم ٹیم کو بھی پنیلٹی کیک ملا ۔ہمقمدم کی جانب سے شاہذیب نے گول کرکے میچ برابر کیا۔دوسرا ہاف بغیر کسی گول برابر رہامیچ کا فیصلہ پنیلٹی کیکس پر ہوا۔جسمیں ہیڈکوارٹر ٹیم نے 3 کے مقابلے 5گول کرکے فائنل جیت لیافائنل میچ کے مہمان خصوصی ریٹائرڈصوبیدار عبدالقویم تھے۔میچ کے ریفری تنویر احمد تھے جبکہ اسسٹنٹ ریفریز میں میں زاہد گل اور ضیاء الحق شامل تھے۔اس ٹورنمنٹ میں ریفریز کے ساتھ بدکلامی کے وجہ سے نوجوان فٹ کلب نے آئیندہ دو سال کے لئے چھ کلاڑیوں پر دو سال کے لئے پابندی عائد کرردی۔میچ کے آخر میں ڈاکٹر ضیاء اللہ خان ،ناصر احمد،حسین احمد اور عبدالقیوم نے نے کلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔اس ٹورنمنٹ میں ضلع بھرسے 56فٹ بال ٹیموں نے حصہ لیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments