کھیل

شاہین سپورٹس کلب نے سابق وزیر اعلی سید مہدی شاہ کو تاحیات سرپرست اعلی مقرر کردیا

سکردو(چیف رپورٹر)معروف اور قدیم سپورٹس کلب شاہین سپورٹس نے سابق وزریر اعلیٰ سید مہدی شاہ کو تاحال شاہین سپورٹس کلب کا سرپرست اعلیٰ مقرر کر لیا ، جبکہ سابق بلدیہ چیئرمین احمد علی کو کلب کا چیئرمین جبکہ مہدی علی کو وائس چیئرمین نامزد کر لیا گیا ، باقی عہدوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ، شاہین سپورٹس کلب کے سابق کھلاڑی و سرگرم کارکن افضل سمیال کی طرف سے شاہین سپورٹس کلب کے عہدہ دران و کھلاڑیوں کے لیے خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ، جس میں شاہین سپورٹس کلب کے سینئر عہدہ دران کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے خصوصی شرکت کی ، ظہرانے کے بعد کلب کی رسمی میٹنگ ہوئی جس میں کلب کی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ، کلب کے تمام عہدہ دران و کارکنان نے مجموعی طور پر سابق وزیر اعلیٰ و کلب کے سرگرم رہنماء سید مہدی شاہ کو شاہین سپورٹس کلب کا تاحال سرپرست اعلیٰ مقرر کر لیا ،

کلب کے تمام ممبران نے اس موقعے پرکہا کہ سید مہدی شاہ کی کلب کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،انہوں نے ہر موقعے پر کلب کے کھلاڑیوں کی نہ صرف رہنمائی کی بلکہ ہر موقعے پر ان کی معاونت کی ، سرپرست اعلیٰ کے لیے سید مہد ی شاہ سے موزوں کوئی نہیں۔

سید مہدی شاہ نے اس موقعے پر اپنے خطاب میں کہا کہ شاہین سپورٹس کلب کا شمار بلتستان کے قدیم کلبز میں ہوتا ہے ، اس کلب نے کھیلوں کے فروغ کے لیے کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں ، اس کلب کی بدولت گلگت بلتستان بالخصوص بلتستان ریجن میں کھیلوں کے فروغ میں مدد ملی ہے ، اس کلب کے کھلاڑیوں نے کم وسائل کے باوجود ہر موقعے پر گلگت بلتستان کا نام روشن کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ، محددو وسائل کے باوجود اس کلب کے کھلاڑیوں نے ملکی سطح پر گلگت بلتستان کی نمائندگی کی اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اگر ان کھلاڑیوں کو وسائل فراہم کیے جائیں تو اس کلب کے کھلاڑی پوری دینا میں اپنی صلاحتیوں کو لوہا منوا سکتے ہیں ، انہوں نے کلب کے سابق چیئرمین خواجہ ناصر کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ کلب کے سابق چیئرمین خواجہ ناصر علی اور موجودہ چیئرمین احمد علی نے کلب کوفعال کرنے کے لیے اپنی خدمات انجام دی ہیں ، ان کے دور میں شاہین سپورٹس کلب نے کافی مقابلے جیتے ، امید کرتا ہوں کہ میرے دور میں بھی کلب مزید ترقی کریگا اور بڑے مقابلے جیتے گا ، کلب کو ہر طرح سے وسائل سے لیز کیا جائے گا۔

اس موقعے پر سید مہدی شاہ نے کلب کی سرپرستی لینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میری سیاسی مصروفیات کے باعث میں کلب کو ٹائم نہیں دے پاوں گا تاہم ممبران نے اصرار کیا کہ وہ ہی کلب کے سرپرست اعلیٰ ہیں ، ممبران کے اصرار پر انہوں نے سرپرستی کا عہدہ قبول کر لیا ، انہو ں نے نومنتخب چیئرمین احمد علی اور نو منتخب وائس چیئرمین مہدی علی کو مبارک باد پیش کی اور ہر طرح سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ،کلب کے تمام ممبران نے پرتکلف ظہرانہ دینے پر افضل سمیال کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button