جوش خطابت: مسلم لیگ نواز کے رکن نے گلگت بلتستان اسمبلی میں “گونواز گو” کے نعرے لگا دئیے

گلگت (عبدالرحمن بخاری سے) قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کی فضا ،گو نواز گو ، کے نعروں سے گونج اٹھا.

جمعرات کے روز عمران خان اور طاھر القادری کے اسلام آباد دھرنوں کے خلاف مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے حزب اختلاف کے لیڈر حاجی جانباز کی پیش کردہ قرارداد پر بحث کے دوران مسلم لیگ ن  ہی کے گانچھے سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی سلطان علی خان نے اچانک جوش خطابت میں ،گو نواز گو ، کا نعرہ لگایا. اس غیر متوقع نعرے کے بعد اسمبلی کشت زعفران بن گیا.

بعد ازاں، مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی آمنہ انصاری اور مرزا حسین نے بھی قرارداد کی شدید مخالفت کرتے ہوے گو نواز گو کے نعرے لگائے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments