نوجوان

ملالہ جرات و استقامت کی علامت ہے: سعدیہ دانش

گلگت(پ ر) صوبائی وزیر انفارمیشن ،سیاحت،ثقافت و امور نوجوانان سعدیہ دانش نے ملالہ یوسفزئی کو امن کا نوبل انعام جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جرات و استقامت کی علامت ہے اور بچیوں کو حقیقی طور پر با اختیار بنانے کیلئے انکی تعلیم میں دلچسپی اور ہر قسم کی امتیاز اور استحصال مسترد رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سعدیہ دانش نے نوبل امن انعام کو ملالہ یوسفزئی کے بلند عزم وہمت اور انتھک جدوجہد کا نتیجہ اور پوری پاکستانی قوم کیلئے فخر کا باعث قرار دیا ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ بہادر بیٹی ملالہ نے امن کا نوبل انعام جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ملالہ کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کا نام دہشتگردی کے بجائے امن کے حوالے سے لیا جائیگا ۔امن کا نوبل  انعام ملنے کے بعد نہ صرف ملک اور انکے علاقے کے مثبت تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملیگی بلکہ اس سے بچوں کے حق حصول علم کے مقصد کو بھی تقویت حاصل ہوگی انہوں نے مذید کہا ہے اس سے پاکستان کا تشخص بہتر ہوا ہے اور عالمی سطح پر لوگوں کو یہ ماننا پڑیگا کہ پاکستان میں بھی ایسے باہمت لوگ موجو د ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button