گلگت بلتستان

مولانا رحمت اللہ سراجی کا سیکریٹری اطلاعات بننا خطے کیلئے نیک شگون ہے، پاسبان حقوق اہلسنت والجماعت

گلگت (پریس ریلز) مولانا رحمت اللہ سراجی کا JUI گلگت کا سیکریٹری اطلاعات ہونا پورے خطے کیلئے نیک شگون ہے۔امن و امان کے قیام و مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور گندم سبسڈی کے بحالی میں ان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ان کی انتھک اور مخلصانا کوششوں سے گلگت بلتستان کے غریب عوام کو ریلیف ملا۔ان خیالات کا اظہار پاسبان حقوق اہل سنت والجماعت کے نائب امیر مولانا مجیب الرحمان شاکر جنرل سیکریٹری حافظ حفیظ الرحمان انجم،حافظ رفیع اللہ اور قاری امتیاز احمد نے پاسبان حقوق اہل سنت و الجماعت گلگت بلتستان کے مرکزی امیر اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماء مولانا رحمت اللہ سراجی کے جمعیت علمائے اسلام گلگت کے سیکریٹری اطلاعات اور مشہور و معروف کاروباری شخصیت حاجی محمد یوسف کو نائب امیر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب گلگت بلتستان کے عوام کیلئے نیک شگون ہے۔وہ گلگت بلتستان کے تعمیر و ترقی اور مستقل امن و امان کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ جمعیت علمائے اسلام کے آفاقی پیغام گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔آخر میں انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی انہیں اپنے فرائض منصبی کواحسن انداز میں ادا کرنے کا توفیق عطا فرمائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button