ثقافت

انجمنِ ترقی کھوار حلقہ بونی کے رُکن مرحوم معراج حسین معراجؔ کی یاد میں تعزیتی اجلاس

miraj 22

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر ) ۱۶ اکتوبر ۲۰۱۴ ؁ ء مستوج کے قریب گاڑی کے حادثہ پر وفات پانے والی کھوار کے معروف شاعر ،سوشئل ورکراور سیاسی کارکن معراج حسین معراج ؔ کی یاد میں گذشتہ روز پرل ڈگری کالج بونی میں انجمنِ ترقی کھوار حلقہ بونی کے زیرِ انتظام ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بونی انجمن کے اراکین ،سیاسی ،سماجی شخصیات کے علاقے کے معززین کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس تعزیتی اجلاس کی صدارت انجمنِ بہبودِ مریضان( پیشئینٹ ویلفر سوسایٹی بونی ) کے صدر شاہ نظر لال نے کے ۔جبکہ اسٹیج پر صدر انجمن، سید صدرالدین صدروؔ کے علاوہ مرحوم معراج کے فرزند جہانزیب،رحمت سلام لال اور سابق چیرمین دردانہ شاہ موجو تھے ۔ نظامت کے فرائض ذاکر محمد زخمیؔ نے انجام دی ۔تلاوتِ کلامِ پاک سے اجلاس کا اَغاز کیا گیا ۔قاری حیدر علی شاہ تلاوتِ کلامِ پاک کے بعد مرحوم کے روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لیے دعا کی۔مرحوم معراج حسین معراجؔ میں مختلف خوبیاں اور اوصاف پائے جاتے تھے ۔ آپ شعرو شاعری کے علاوہ سیاسی اور سماجی امور میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے تھے اور فلاح کے ہر کام میں اپ پیش پیش تھے ۔اجلا میں شریک شرکاء اپنے تاثرات معراج کے بارے اظہار کرتے ہوئے ان کی خوبیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کی ۔ ان کی ادبی خدمات کے حوالے سے ذاکر زخمیؔ بات کرتے ہوئے کہا کہ معراج کی شاعری خالص عوامی امنگوں کے مطابق تھی آپ کی شاعری میں کھو ثقافت کی بھر پور عکاسی سننے کو ملتی تھی ساتھ ساتھ معاشرہ میں پائی جانے والی خامیوں کا بھر پور انداز میں نشاندہی اپ کی شاعری کی پہچان تھی ۔ وہ جہاں ناانصافی نظر اتے بھر پور انداز میں انہیں زیر قلم لاتے اور خوبیوں کا برملا اعتراف اپ کی شاعری کی خاصیت تھی اور ساتھ وطن سے محبت بھی اپ کی شاعری میں نمایاں رہتے تھے یہ ہی ایک بامقصد شاعرکی شاعری ہوتی ہے اور یہ خوبیاں اپ کی شاعری میں موجود تھی ۔ اسی طرح مظلوموں کی اواز لے کر سیاسی جلسوں میں بھی ہمہ وقت حاضر رہتے تھے اور جوش خطابت کے انداز میں شعر پڑھ کر اپنا فرائض ادا کرتے رہے۔بعد میں تحریک حقوقِ عوام کے صدر محترم سرفراز علی خان تحریک کے ساتھ معراج کی وابستگی کے حوالے اور ان کی کردار پر بھرپور روشنی ڈالی ۔ان کے علاوہ سلطان نگاہ،محمد ظفراللہ پروازؔ ،شیر علی خان درانیؔ ، شاہ نواز شمشیرؔ ،رحمت سلام لال ،چرمین دردانہ شاہ ،پریزیڈنٹ لوکل کونسل اپر چترال امتیاز،محمد خان باقو،اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ادبی اور سماجی خدمات پر شاندار الفاظ میں انہیں خراجِ تحسین پیش کی ۔ صدر انجمن حلقہ بونی جناب سید صدرالدین صدروؔ اپنے تاثترات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معراج کی زندگی کو اگر بغور مطالعہ کی جائے تو ہمیں یہ سبق ملتی ہے کہ کچھ بنے کے لیے کسی دنیائی جاہ و جلال کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں اگر ضرورت ہے تو اخلاق، شرافت، انسانیت کی اور خود کو مٹا کر دوسروں کے لیے جینے سے انسان عظمت کی منازل پا سکتی ہے ۔ یہ ہی درس معراج کی زندگی سے ملتی ہے ۔۔صدراتی خطاب میں جناب شاہ نظر لال پیشنٹ ویلفر سوسایٹی کے حوالے معرجؔ کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ معراج کے وفات کے بعد پیشئینٹ ویلفر سوسایٹی میں ان کا خلا پر ہوتا نظر نہیں اتا۔اپ کی پیشینٹ ویلفر سوسائٹی بونی کے لیے کردار قابلِ تقلید ہے ۔ آخر میں مرحوم کے لیے اجتماعی دعائے معفرت کی گئی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button