سینئر صحافی علی شاہین کا انتقال پرملال، گھانچے پریس کلب میں تعزیتی اجلاس منعقد

سینئر صحافی علی شاہین کا انتقال پرملال، گھانچے پریس کلب میں تعزیتی اجلاس منعقد

14 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

DSC06620

خپلو (پریس ریلیز) سینئر صحافی علی شاہین کی وفات پر پریس کلب گانچھے میں صدر پریس کلب ذہیر احمد اسدی کے زیر صدارت تعزیتی اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں سینئر صحافی و کارٹو نسٹ اقبال بلتی ، شمیم رضابگٹی ، محمد علی عالم ، حبیب الرحمان ،شاہد حسنی ، سید سجاد تھلوی ، فرمان ثاقب ،حبیب اللہ ،محمد الیاس و دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں میں مرحوم علی شاہین کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب ذہیر اسدی نے کہاکہ علی شاہین کی صحافتی خدمات ناقابل فراموش ہے انکی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا مرحوم علی شاہین کو دوران علاج مختلف سیاسی و سماجی خصوصاً گانچھے کے سرکاری اداروں نے مالی امداد کی جس کا ہم شکر گزار ہیں۔ انکی وفات پر پریس کلب گانچھے نے تین روزہ اور فاتحہ خوانی اعلان کردیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔