عطاء آباد ہنزہ میں زیر تعمیرسرنگ پر کام کرنے والا ایک محنت کش حادثے میں جان بحق، دوسرا زخمی

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ ) عطاآباد ٹنل پر کام کرنے والاایک مزدور جان بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ گزشتہ روز عطاآباد ٹنل پر کام کے دوران جان بحق ہوںے والا تقریباً 24سالہ نوجوان ناصرعباس ولد نوروز علی ساکن نگر خاص سے تعلق رکھتا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق دوپہر روٹی کھانے کے بعد بلڈوزر میں سوار چار مزدور تھے. اچانک بلڈوزر کے گیر فیل ہونے کی وجہ سے وہ پہاڑ کے ساتھ جالگا. جس کے نتیجے میں ناصرعباس بلڈوزر سے گر کر موقع پر ہی جان بحق ہو گئے اور ضلع غذر سے تعلق رکھنے ولا ایک مزدور شید زخمی ہوگا. اسے زخمی حالت میں آغاخان ہیلتھ سنٹر علی آباد لایا گیا جہاں سے اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد گلگت منتقل کردیا گیا جبکہ باقی کے دو نوجوان بلڈوزر سے چھلانگ لگا کر جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔
مرحوم ناصر عباس کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال علی آباد لایا گیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثا کے حوالہ کردیا۔ مرحوم ناصر آباد کو گزشتہ روز ہزاروں سگواروں کے موجودگی میں اپنی آبائی گاوں نگر خاص میں سپرد خاک کیا گیا۔مرحوم نے سوگوار ں میں دو بھائی ماں اور باپ کو چھوڑ دیا۔ مرحوم ناصر عباس کی اچانک موت پر علاقے میں کہرام مچ گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments