گلگت بلتستان

امریکی شہری کے قتل میں ملوث شخص کو زخمی ہوںے کے باجود گرفتار کرنے والابہادر پولیس اہلکار ہسپتال میں زیر علاج

شبیررانا ہسپتال میں زیر علاج ہے
شبیررانا ہسپتال میں زیر علاج ہے

گلگت۔(نامہ نگار) امریکن سیاح کے قتل میں اشتهاری ملزم کو شبیر رانا نے زخمی هونے کے باوجود گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دنیور میں سی آءی ڈی پولیس کے ڈی ایس پی شیر خان کی قیادت میں ٹیم نے 1998 میں امریکن سیاح کو ھراموش کے علاقے میں قتل کرنے والے مبینه اشتهاری ملزم عابد حسین کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا ۔ پولیس کے مطابق اءے ایس آءی رانا شبیر حسین اس مقابلے میں زخمی هونے کے باوجود ملزم کو قابو کرنے میں کامیاب هوءے ۔ گرفتاری کے دوران ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے شبیر رانا نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا کرزخمی ہونے کے باوجود گرفتار کر لیا واضح رهے که زخمی هونے والے پولیس آفیسر شبیر حسین صوبیدار ریٹاءرڈ تمغه جرات ایوب کے بیٹے هیں۔

پولیس حکام کے مطابق 1998 میں  ۔ملزم عابد حسین نے امریکی سیاح مرد کو قتل اور خاتون سیاح کو زخمی کردیا تھا ۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو تھانه دنیور کے پولیس کے حوالے کردیا گیا هے ۔ جبکه زخمی پولیس اءے ایس آءی شبیر حسین کو سٹی هسپتال میں داخل کیا گیا هے ۔ زخمی پولیس آفیسر کی حالت خطرے سے باهر بتاءی گءی هیں۔ تاہم وہ ابھی تک سٹی ہسپتال گلگت میں زیر علاج ہے، عوامی و سماجی حلقوں نے شبیر رانا کی اس بہادری پر انہیں اعزاز سے نوازنے کا مطالبہ کیا ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button