گلگت بلتستان

ضلع استور کے لوگ پرامن ہیں، محرم الحرام کے انتظامات سے مطمئن ہیں: ڈپٹی کمشنر

استور ( سبخان سہیل) استور میں محرمالحرام کے موقعے پر تمام انتظامی امور بہتر طریقے سے چل رہے ہیں۔استور میں محرام الحرام کے علاوہ بھی ایک دوسروں کی مذہبی روداری کا بہت خیال رکھا جارہا ہے۔ استور ایک پر امن ضلع ہے یہاں کے علماء اور امن کمیٹی نے جو امن کے لیے کام کیا ہے وہ انتہائی قابل تعریف ہے۔ڈپٹی کمشنر استور طارق حُسین کی صحافیوں سے گفتگو۔ انھوں نے کہا کی استور ایک پر امن ضلع ہے اس کی امن کو مزید بہتر بنانے کے کوشاں ہیں۔ محرام الحرام کے موقعے پر ہم نے تمام امام بارگاہوں میں پولیس فورس کے جوان ڈیوٹی پر لگائے ہیں ۔ اور استور میں انٹر ہونے والے تمام پوینٹ پر مزیدچیکنگ سخت کردی گئی ہے اور باہر سے آنے والے تمام مسافروں کی مکمل چیکنگ کے بعد ضلع کے اندر داخل ہونے کی اجازات دی جاے گئی۔انٹری پوینٹ ڈوییاں پویس چیک پوسٹ اور دیگر پولیس چیکنگ پوسٹوں پر چیکنگ کرنے کا فایدہ یہ ہوگا کی کوئی شر پسند عناصر ہمارے ضلعے کے اندر داخل نہ ہو۔ ہم نے استور کے 60امام بارگاہوں پر چھ مجسٹریٹ اور دونوں اسسٹنٹ کمشنر کی بھی ڈیوٹی لگائی ہے جو ہر دوسرے دن چکر لگاتے رہتے ہیں ۔استور کے لوگ انتائی پر امن ہیں ۔محرم الحرام کے جلوسوں کی آمد کے موقعے پر اہلسنت ولجماعت استور کی جانب سے مختلف مقامات، گوریکوٹ، عیدگاہ،اور دیگر کئی اور جگوں پر بھی سبیل لگانے کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ امن کی مشال کا اس سے بڑا اور کیا ثبوت ہوسکتا ہے۔محرام الحرام کے موقعے پر تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے اپنے ایریاز میں امن کا مظاہر کریں اور کوئی بھی مشکوک شخص یا کوئی مشکوک چیز نظر آئے فوری انتظامیہ کو اطلاع دیں ۔تاکہ کوئی بھی ناخوشگور واقعہ پیش نہ آسکے اور آپ کے ضلعے کی مشال امن برقرار رہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button