کھیل

پاکستان سپورٹس گالااختتام پذیر، سوئیر فٹ بال ٹیم کی شاندار فتح

chitral3

دروش(نامہ نگار) نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے زیر اہتمام کرنل مراد اسٹیڈئم دروش میں منعقدہ پاکستان سپورٹس گالا جمعہ کے روز اختتام پذیر ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق این پی جے سی کے زیر اہتمام اسسٹنٹ کمشنر دروش بشارت احمد کی سرپرستی میں منعقد ہونیوالے پاکستان سپورٹ گالا کے پیس کپ فٹ بال ٹورنمنٹ کا فائنل مقابلہ سوئیر فٹبال ٹیم اور ڈائمنڈ ڈھپ ٹیم کے درمیان مراد اسٹیڈئم میں کھیلا گیا جسمیں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سوئیر فٹ بال ٹیم نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق فائنل کے اس پر رونق تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔فائنل کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر دروش بشارت احمد، ایس ڈی پی او ظفر احمد، ایس آر ایس پی کے ڈی پی ایم طارق احمد، ایچ آرڈی او مختار احمد کاکی کے علاوہ تحصیل دروش کے سیاسی و سماجی زعماء بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال نے کرنل مراد اسٹیڈئم کی مرمت کے لئے پچاس لاکھ روپے اور دروش کے تین مختلف علاقوں میں موجود گراؤنڈ کی مرمت اور بہتری کے لئے تیس لاکھ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے شاندار سپورٹس فیسٹیول منعقد کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ فٹ بال کے مقابلے کے علاوہ بغیر دوڑ کے فٹ با ل مقابلے میں رحمت الیون دادخندوری اور سپر ینگ سٹار سپورٹس کلب کا مقابلہ ہوا جسمیں سپر ینگ سٹار کلب نے کامیابی حاصل کی جبکہ رسہ کشی میں ازبک الیون بازار دروش اور رحمت الیون دادخندوری کو انعام کا حقدار ٹھرایا گیا۔

پاکستان سپورٹس گالا کے فٹ بال ٹورنمنٹ کے لئے سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے پیس (PEACE)پراجیکٹ کے یوتھ ایونٹ کے تحت معاونت فراہم کی تھی ۔ ایس آر ایس پی کی طرف سے فٹ بال کا فائنل کھیلنے والے دونوں ٹیموں کو سپورٹ کٹس فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انعامات بھی فراہم کئے گئے۔

chitral1

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button