چترال

لواری ٹنل سے سفر کرنے کا شیڈول عنقریب جاری کیا جائیگا، اسسٹنٹ کمشنر بشارت احمد

دروش(بشیر حسین آزاد) لواری ٹنل سے سفر کے حوالے سے شیڈول عنقریب جاری کیا جائیگا اور اس سلسلے میں کورئین سامبو کمپنی کیساتھ بات چیت حتمی مرحلے میں ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر دروش بشارت احمد نے ایک اخباری میں کہا کہ اس سال لواری ٹنل سے سفر کے دوران مسافروں کی سہولت کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتے اور اتوار کے دن لواری ٹنل سے سفر کی اجازت دی گئی ہے اور اس حوالے ضابطہ کار تیار کر لیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ شیڈول جاری ہونے کے بعد ہفتہ اور اتوار کے دن صبح 10بجے سے لیکر 11:30بجے تک چترال سائڈ کی طرف سے مسافر گاڑیوں کو ٹنل سے گزرنے کی اجازت ہوگی جبکہ 11:30بجے لیکر 1بجے تک دیر سائیڈ سے مسافر گاڑیوں کو چترال کی طرف جانے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح 1بجے سے لیکر 2:30تک چترال سائڈ سے اور 2:30سے 4بجے تک دیر سائڈ سے ٹرکوں کو ٹنل سے جانے کی اجازت ہوگی۔ اسسٹنٹ کمشنر بشارت احمد نے کہا کہ عوامی سہولت کے خاطرہفتے اور اتوار کے دن وہ خود، ایس ڈی پی او دروش اور ایس ایچ او دروش ٹنل کے چترال سائڈ پر موجود ہونگے تاکہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں بغیر تاخیر اسے حل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ان دو ایام میں میڈیکل اسٹاف اور ایمبولنس بھی ٹنل کے مقام پر موجود ہونگے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ اس سال کمزور گاڑیوں کو ٹنل سے جانے کی اجازت نہیں ہوگی کیونکہ برفباری کے دنوں میں بغیر فور ویل گاڑیاں راستے میں پھنس جاتی ہیں جسکی وجہ سے نہ صرف مسافروں کو تکلیف اٹھانی پڑتی ہے بلکہ ٹریفک میں بھی رکاوٹ پڑتی ہے۔ اس حوالے سے گاڑیوں کی باقاعدہ چیکنگ ہوگی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی قسم کے معلومات کے حصول کے لئے اسسٹنٹ کمشنر دروش کے کنٹرول روم سے فون نمبر 0943-480203 پر رابطہ کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button