گلگت بلتستان

خالد سومرو کے قتل کے خلاف گلگت میں جمعیت علماء اسلام کا احتجاجی مظاہرہ

 

 

IMG_0180

گلگت(فرمان کریم) جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام سندھ میں جنرل سکرٹیری جی یو آئی خالد محمود سومرو کے قتل کے خلاف ایئرپورٹ روڈ پرٹائرجلا کر احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما مولانا عطااللہ شہاب، وزیر صحت حاجی گلبرگ خان ۔ اور دیگر رہنماوں نے خالد محمود کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ جلداز جلد قاتلوں کو گرفتار کرے ۔ اُنہوں نے حکومت کی طرف سے مولانا فضل الرحمن پر قاتلانہ حلمے کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری پر شدید تشوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جے یو آئی کے رہنماوں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا سُنایا جائے بصورت دیگر مذید احتجاج کرنے پر مجبور ہو جایئں گے۔ اُنہوں نے اتوار کے روز پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کا اعلان کیا۔ گلگت میں بعد از نماز گھڑی باغ میں اور چلاس میں بھی شاہراہ قراقرم پر احتجاج کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button