سیاست

مسلم لیگ ن سیپ اساتذہ کے مطالبات کی بھر پور حمایت کرتی ہے، یاسر آفندی

گلگت(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن گلگت سٹی کے جنرل سیکریٹری یاسر عافندی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیپ اساتذہ کے مطالبات جائز ہیں ۔مستقلی کا نوٹیفکیشن نہ ملنے کے باعث مرد و خواتین اساتذہ سراپا احتجاج ہے اور بچوں کے ہمراہ دھرنا دینے پر مجبور پر جو کہ صوبائی حکومت کی نا اہلی ہے ۔صوبائی حکومت کے ذمہ داروں نے قوم کے معماروں کو سڑکوں پر لانے پر مجبور کر دیا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی پی کی صوبائی حکومت نے جی بی کے ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک رکھا ہے مسلم لیگ ن سیپ اساتذہ کے مطالبات کی بھر پور حمایت کرتی ہے گزشتہ 15دنوں سے سیپ ٹیچر شدید سردی کے باوجود احتجاج کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ عیاشیوں میں مصروف ہے انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیپ اساتذہ کو مستقل کر کے ان کا حق دیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button
%d bloggers like this: