APML انتخابات میں بھر پور قوت کے ساتھ حصہ لے گی، ارشاد ملک

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)APMLکے رہنما ارشاد ملک نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ائندہ آنے والے الیکشن میں APMLبھر پور حصہ لے گی اور APML گلگت بلتستان کے صدر کریم خان کو گلگت بلتستان کا وزیر اعلیٰ بنا کر دم لینگے۔انہوں نے مذید کہا کہ جنرل پرویز مشرف اور گلگت بلتستان کے صدر کریم خان کی ہمدردی اور خدمات سے قوم بخوبی اگاہ ہے۔گلگت بلتستان کی پوری قوم بلخصوص استوری قوم پرویز مشرف کو نہیں بھول سکتی PPPاور PMLNنے 30سالوں سے حکومت کی اور عوام کو بیوقوف بناتے رہے لیکن مشرف نے استور کو ڈسٹرکٹ اور شونٹر روڈ کی بنیاد رکھ کر استوری عوام کے دلوں میں اپنے لئے نہ ختم ہونے والی جگہ بنائی ہے جسے قوم کھبی فراموش نہیں کر سکتی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments