چترال

چترال پاؤر کمیٹی: 15دسمبر کو پریس کا نفرنس میں عوامی تحریک کا اعلان ھوگا

power committee

چترال ( بشیر حسین آزاد) پاؤر کمیٹی چترال کا اجلاس زیر صدارت خان حیات اللہ خان، صدرپاؤر کمیٹی منعقد ہوا۔اجلاس میں چترال ٹاون میں بجلی کی شدید بحران ،حکومت کی طرف سے اشیائے خوردنی میں کمی کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کرنے میں ناکامی،سوختنی لکڑی کی مارکیٹ میں نایابی اور من مانی ریٹ سے خریدو فروخت ،شہرکے اندر صفائی کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی کی غفلت اور کم وزن روٹی کی فروخت پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اس سلسلے میں پاؤر کمیٹی 15دسمبر کو پریس کا نفرنس میں ان تمام مسائل کے حل کے سلسلے میں عوامی تحریک کا اعلان کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button