تعلیم

.ڈاکٹر عبدالرزاق کا بلامقابلہ صدر وفاق منتخب ہونا اعتماد کی بات ہے، ان کے دور میں وفا ق المدارس خوب ترقی کرے گا۔ حبیب اللہ دیدار

گلگت(نمائندہ خصوصی) وفاق المدارس العربیہ کی مجلس عاملہ کی میٹنگ ہوئی جس میں جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاون کے مہتممڈاکٹر عبدالرزاق صاحب ملک بھر کے ہزاروں مدارس کے وفاقی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے۔ڈاکٹر عبدالرزاق ایک علمی و تحقیقی شخصیت ہونے کے ساتھ ملک بھر کے ہزاروں علماء اور لاکھوں طلبہ وطالبات کے لیے ایک نمونے کی حیثیت بھی رکھتے ہیں۔ان کے علمی و انتظامی خدمات کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ گلگت مسؤل( ڈائریکٹر) مولانا حبیب اللہ دیدارؔ نے کیا۔مولانا حبیب اللہ دیدار وفاق المدارس گلگت بلتستان کے کوآڈینیشن کی اضافی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاق المدارس کے صدر مولانا سلیم اللہ خان ؒ کی رحلت کے بعدابھی تک باقاعدہ وفاق المدارس کے صدر کا انتخاب عمل میں نہیں لایا گیا تھا تاہم گذشتہ دنوں لاہور میں آل پاکستان وفاق المدارس العربیہ کی مجلس عاملہ(ایگزیٹیو باڈی) کی دوروزہ میٹنگ ہوئی جس میں ڈاکٹر عبدالرزاق بلامقابلہ وفاق المدارس العربیہ کے صدر منتخب ہوئے۔ اس سے پہلے وہ وفا ق المدارس کے نائب صدر کے طور پر بھی کام رہے تھے۔ مفتی رفیع عثمانی (صدر دارالعلوم کراچی) اور مولان انوارالحق(نائب مہتمم دارالعلوم حقانیہ ) بطور نائب صدر خدمات انجام دیں گے۔ڈاکٹر عبدلرزاق وفاق المدارس العربیہ کے ساتویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔ ان سے پہلے مولانا سلیم اللہ خان وفا ق المدارس کے مسلسل ۲۷ سال بلامقابلہ صدر وفاق منتخب ہوتے رہے۔ ان کے صدارت کے دور میں وفا ق المدارس نے بہت زیادہ ترقی کی۔قاری حنیف جالندھری بطور ناظم اعلیٰ گزشتہ بیس سال سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔جامعہ نصرۃ الاسلام میں منعقدہ میٹنگ میں اساتذہ و علماء سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا حبیب اللہ دیداری نے مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کو صدر وفاق منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر عبدالرزاق صاحب اپنی فعالیت سے وفاق المدارس کی ترقی میں خصوصی ممدو معاون ثابت ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button