جشن آمد رسول ؐ کی مناسبت سے تقریب منعقد

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

milad

شگر (عابد شگری) جشن آمد رسول ؐ کے موقع پر وحدت فاونڈیشن آفس شگر میں ایک پررونق تقریب منعقد کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر شگر ذاکر حسین،سید طہٰ موسوی امام جمعہ امامیہ، مولوی عبدالقیوم شورش امام جمعہ اہلسنت، تحصیلدار شگر محمد جعفر ،محمد باقر حاجی سرمیکی کوارڈینٹر چپ سکردو ،وحدت فاونڈیشن شگر کے ممبران اور کثیر تعداد میں عمائدین نے شرکت کی۔

اس مختصر تقریب میں نعت رسول مقبول کے بعد جنرل سیکریٹری نے وحدت فائونڈیشن شگر کے بارے میں مہمانوں کوآگاہ کیاا۔ جس کے بعد نبی آخری زمان ؐ اور امام جعفر صادق ؑ کی یوم ولادت باسعادت کی خوشی میں ان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر شگر ذاکر حسین نے کیک کاٹا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments