تعلیم

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی طالبہ نور العین نے نیشنل سائینس فیر میں اعزاز اپنے نام کر لیا

گلگت ( ارسلان علی)آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول فارگرلز کریم آباد ہنزہ کی طالبہ نورالعین نے قومی سطح پر منعقدہ نیشنل سائنس فیئر مین انٹل(INTL)ایورارڈ اپنے نام کرلیا ۔نوالعین آغاخان ہائیر سکینڈر سکول میں آٹھویں جماعت کی طالبعلم ہیں۔ اس مقابلے میں پا کستان کے تمام صو بوں ، سمیت آزاد کشمیر او ر گلگت بلتستان سے طلبا ء نے شرکت کی ۔ نورالعین نے میڈیکل اور ہیلتھ سائنسز کی کیٹگری میں حصہ لیا ۔

یا د رہے کہ اس کیٹگری میں بارہو یں جماعت کی طلبا ء و طالبات سے مقابلہ کر کے نورالعین نے ایوارڈ اپنے نا م کر لیا ۔

گلگت بلتستان کی نما ئند گی کر نے وا لی یہ ہو نہار طا لبہ ڈپٹی چیف محکمہ پلاننگ جا وید اقبا ل اور نجمہ فرمان ریجنل کو ارڈنیٹر ETIکی دختر ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button