ہنزہ: سماجی کارکن عبدالعزیزنے حلقہ این۔ اے 6 سے آزاد امیدوار الیکشن لڑنے کا اعلان کیا

ہنزہ: سماجی کارکن عبدالعزیزنے حلقہ این۔ اے 6 سے آزاد امیدوار الیکشن لڑنے کا اعلان کیا

15 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

electionہنزہ (حیدر گوجالی) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیلئے حلقہ این ۔اے 6 سے بحیثیت آزاد امیدوار چپورسن گوجال سے تعلق رکھنے والا سماجی کارکن عبدالعزیز نے بھی آنے والا الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل گوجال کے علاقے وادی چپورسن سے تعلق رکھنے والا سماجی کارکن عبدالعزیز نے حلقہ این۔ اے 6سے بحیثیت آزاد امیدوار الیکشن لڑنے کا اعلان گزشتہ روز علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور سماجی کارکنوں کی ایک اجلاس کے دوران کیا۔

عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ انھوں نے علاقے کی پسماندگی اور گزشتہ حکومتوں کے دوران مذکورہ علاقہ کو ہمیشہ نظر انداز کرنے اور عوام کے مسائل کو مدِ نظر رکھ کر آنے والے الیکشن میں باقاعدہ طور پر حصہ لینے کااعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام اور خاص طور پر نوجوانوں کے اصرار پر میں نے یہ قدم اٹھایا ہے اور انشااللہ میں عوام اور بلخصوص نوجوانوں کی بہتر ترجمانی کرنے کی کوشش کرونگا۔ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھرپور جدوجہد کرونگا۔ انھوں نے امید ظاہر کیا ہے کہ عوام ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریگی۔ یاد رہے کہ صرف وادی چپورسن میں دو ہزار کے لگ بھگ ووٹ موجود ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔