نگران کابینہ متنازعہ اور غیر متوازن ہے، جان عالم صدر مسلم لیگ ہنزہ نگر

گلگت (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ نگر کے صدر جان عالم نے کہا ہے کہ نگران کابینہ میں وزراء کی تقرریاں ایک غیرمتوازن اور متنازعہ فیصلہ ہے گلگت، دیامر اور بلتستان ڈویژن سے پہلے مرحلے میں تین وزراء کی تقرریوں کی پالیسی سے مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت نے بھی اتفاق کیا تھا لیکن نگران کابینہ کےadd 3 (b) حوالے سے حالیہ فیصلہ کشمیر کے بارڈر سے دو متنازعہ نگران وزراء کے تقرری نے عبوری حکومت کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہنزہ نگر ، غذر اور بلتستان سے پیدا ہونے والی رد عمل کے نتیجے میں فوری طور پر تمام متذکرہ اضلاع سے متوازن نمائندگی کے ساتھ نگران کابینہ میں توسیع کی جائے اورتمام ضلعوں کوفوری نمائندگی دے کر عوام میں پیدا ہونے والی بے چینی ختم کی جائے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments