معیشت

شگرانتظامیہ کے لیے ٹرانسپورٹروں پر نیا کرایہ نامہ نافذ کرنا چیلینج بن گیا

not-acceptable شگر(عابد شگری) ٹرانسپورٹروں کو لگام دینا اور نئی کرایہ نامہ نافذ کرنا شگر انتظامیہ کیلئے چیلینج بن گیا۔شگر کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ چھورکاہ ،الچوڑی،گلاب پور، تسر ،باشہ ،داسو اور برالدو میں چلنے والے ٹرانسپوٹروں کی من مانی اپنے جوبن پر ہے اور عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مسافروں کو ڈرانے اور دھمکانے پر اتر آتے ہیں۔ان لوگوں کا کہنا تھا کہ پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں تین مرتبہ کمی واقع ہوچکا ہے اور اس وقت ڈیزل کی قیمت 2010کی سطح پر پہنچا ہے جبکہ ان علاقوں میں چلنے والے ٹرانسپوٹروں نے کرایہ ابھی تک 2014کی سطح پر برقرار رکھا ہوا ہے۔جبکہ شگر انتظامیہ کی جانب سے کرایہ نامہ جاری کیا گیا ہے لیکن ٹرانسپوٹرز ان کو ماننے کو انکار کرتے ہوئے پرانا کرایہ وصول کرنے پر بضد ہوتے ہیں ڈرائیوروں کو سرکاری کرایہ نامہ کیمطابق کرایہ دینے پر اکثر مسافروں کیساتھ بدتمیزی کرنے کیساتھ لوگوں کی عزت نفس مجروح کرنے سے بھی نہیں کتراتے۔ان لوگوں نے شگر اور سکردو کی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹرانسپوٹروں اور ڈرائیوروں کو راہ راست پر لانے اور سرکاری کرایہ نامہ پر عملدرآمد کرانے کیلئے فوری اقدامات اُٹھائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button