کیریئر

بینک عملے کے ستائے ہوے ضعیف العمر پینشنرز حکومتی توجہ کے منتظر

10913457_395848313911430_486315854_n

گلگت (عبدالرحمان بخاری سے ) عمر بھر عوام اور ریاست کے خدمت کر کے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو ماہانہ پینشن کے حصول کے لیے نیشنل بنک کی مین برانچ میں اذیت ناک مراحل سے گزرنا پڑتا ہے. شدید سردی میں سینکڑوں ضعیف العمر، بیمار مرد و خواتین پنشنیرز کو بینک عملے کے ناروا توہین آمیز سلوک کا سامنا کرنے اور دن بھر طویل قطار میں کھڑے ھونے کے بعد چند رنگین نوٹ ملتے ہیں.

ریٹائرڈ ملازمین نے صحافیوں کو بتایا کہ نیشنل بنک گلگت کے مین برانچ میں انتظامی سطح پر شدید بد نظمی پائی جاتی ھے اور عملے کا روییہ بھی صارفین دوست نہیں  ہے. اکثر اوقات صارفین کے ساتھ توہین امیز سلوک اختیار کیا جاتا ہے. بینک منیجر بھی سیٹ پر موجود نہیں ہوتاہے.  عمر بھر ملک و قوم کی خدمت کر کے آج بنک کے باہر دھکے کھانے پر مجبور ہیں بینک انتظامیہ بیٹھنے کو کرسی تک فراہم نہیں کرتی ہے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button