متفرق

لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز اور محکمہ زراعت مل کر مرکزی ہنزہ میں درختوں کو کیڑوں سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں

ہنزہ ( اجلال حسین ) مرکزی ہنزہ کے ایل ایس اوز (لوکل سپورٹ آرگنائزیشینز) بشمول التت تا مرتضی آباد  کا گزشتہ روز ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایل ایس اوز کے چیرمین ،اور بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے ممبران شریک ہو ئے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ محکمہ زراعت ہنزہ نگر کے تمام ملازمین علاقے میں زراعت کی ترویج کے لئے عوام اور ایل ایس اوز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ دنوں محکمہ زراعت ہنزہ نگر حکام کے خلاف جو بیانات شائع کیے گئے ہیں ہم ان کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں محکمہ زراعت ہنزہ نگر نے علاقے میں زرعی شعبے میں نہ صرف سرکاری وسائل کا استعمال کیاہے بلکہ دیگر اداروں کی مدد سے کسانوں کی ہر ممکن مدد کی ہے۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ دو مہینوں ہنزہ کے مختلف علاقوں خصوصاً آحمد آباد، التت، مومن آباد ، کریم آباد، حیدر آباد اور ڈوکھن کے بالائی زمینوں میں پھلدر اور غیر پھلدار درختوں پرکیڑوں نے حملہ کیا تھا۔ جس کے بعد ایل ایس اوز کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہوئے محکمہ زراعت ہنزہ نگر کے اہلکاروں نے کیڑا مار ادویات کا سپرے کروایا تھا، اور یہ مہم اب بھی زوروشور سے جاری ہے۔ نیز یہ کہ اس ان خطرناک کیڑوں کو جڑسے ختم کرنے کے لئے عوام سے کسی قسم کی فیس نہیں لی گئی ہے، جبکہ محکمہ زراعت ہنزہ نگر کے افسران اور ان کے عملے کے اراکین درختوں پر حملہ آور خطرناک کیڑوں پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہیں، اور ان کے ساتھ عوام اور ایل ایس اوز بھی دن رات کھڑے ہیں۔

ایل ایس اوز کے اجلاس میں مزید کہا گیا کہ محکمہ زراعت ہنزہ نے زمینداروں کو زرعی اجناس ، درختوں کی شاخ تراشی ،مختلف بیجوں کے استعمال کرنے کے طریقے سکھانے کے لئے نہ صرف ملکی سطح پر تربیتی ورکشاب کا انعقاد کیا بلکہ ایل ایس اوز اور زمینداروں کے لئےغیر ملکی سطح پر تربیتی ورکشاب کا انعقاد کرتے ہوئے عوام میں زمینداری کے متعلق شعور پیدا کیا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے پھلدار اور غیر پھلدار درختوں پر کیڑوں نے حملہ کیا ہے جس سے نمٹنے میں محکمہ زراعت اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ایل ایس اوز کے اجلاس میں مزید کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہنزہ کے مختلف علاقوں میں حالیہ کیڑوں نے نہ صرف پھلدار بلکہ غیر پھلدار درختوں پر بھی کیڑوں نے حملہ کیا تھا س کے لئے محکمہ جنگلات ہنزہ نگر کا بھی فرض بنتا ہے کہ کیڑوں پر قابو پانے کے لئے محکمہ زراعت کے شانہ بشانہ کام کرے مگر ایسا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات ہنزہ نگر نے اپنا دفتر علاقے میں کھولا ہے مگر اس مہم میں نہ محکمہ جنگلات کے نمائندوں کو دیکھا ہے اور محکمہ جنگلات کے ڈسٹرکٹ افسر کو ہم نے کبھی دیکھا ہے ۔ ہم چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع ہنزہ اور نگر کے لئے محکمہ جنگلات کے ایک ڈویژنل افسر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے، تاکہ ایسے نازک حالت میں عوام اور ایل ایس اوز کے ساتھ مل کر شجرکاری کے مہم کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button