تحصیل اشکومن میں غیر قانونی بنیاد پر تقرریاں بند کر ے ، گریجویٹ ایسوسی ایشن
چٹور کھنڈ(نعیم انور) محکمہ ایجوکیشن اور دیگر محکموں میں تحصیل اشکومن کیساتھ ہونے والی ذیادتیوں کے خلاف اشکومن میں گریجویٹ ایسوسی ایشن کے قیام کا فیصلہ جلد ہی باڈی تشکیل دے کر جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا۔تمام گورنمنٹ اور نان گورنمنٹ اداروں نے تحصیل اشکومن کو غیر قانونی،اقرباء پروری کی بنیاد پر ہونے والی تقرریوں کے آمجگاہ بنایا ہوا ہے مختلف ادارے پیسے لے کر بغیر ٹسٹ انٹرویو کے تقرریاں کرنے کے بعد ان لوگوں کو اشکومن بھیج دیا جاتا ہے اب باخبر ذرایع سے معلوم ہوا ہے کہ چور دروازے سے محکمہ تعلیم میں دس بندوں کو غیر قانونی طور پر تقرر کیا گیا ہے اور ان میں سے دو کو جوائننگ کے لئے اشکومن کے مختلف سرکاری سکولوں میں بھیج دیا گیا ہے۔گریجویٹس نے دھمکی دی ہے کہ آئندہ جس محکمے میں بغیر ٹسٹ انٹرویو کے کوئی بندہ جوائیننگ کیلئے اشکومن آئے گا وہ اپنی جان کا خود ذمہ دار ہوگا اور جوائننگ لینے والے اور بھرتی کرنے والے سب ذمہ دار ہونگے۔اور یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں ہونے والے تقرریوں کو ختم کرکے شفاف ٹسٹ انٹرویو کے ذریعے تقرریاں کی عمل میں لا ئی جا ئے۔