چترال

منشیات فروشی کے شبہے میں گرفتار تاجر شیر بہادر جیل سے رہا

DSCF1788

دروش(جہانزیب) تفصیلات کے مطابق دروش پولیس علاقے سے منشیات فروشی کے قلع قعمہ کرنے کیلئے اپنا پورا زور ازما رہی ہے جس کے تحت خفیہ رپورٹس کی مدد سے شہر میں چھاپوں کے سلسلے جاری ہیں ۔ایسا ہی ایک واقعہ چند روز قبل دروش میں در پیش آیا،پولیس فورس نے اچانک منشیات فروشی کے شبہے میں حاجی شیر بہادر کے دکان پر چھاپا تاہم پولیس کو اپنی کاروائی میں کامیابی نہیں ہوئی جب کہ دوکان سے انگریزی ساخت کے کارستوس برآمد ہوئے ۔جس کے پا داش میں اس کے خلاف پرچہ کاٹ کر اسے جیل بھیج دیا گیا تھا۔تاہم آج وہ مقامی عدالت سے ضمانت ہو کر جیل سے دروش پہنچے تو تاجروں نے ان پر تپاک استقبال کیا۔جب شیر بہادر سے اس کا موقف پوچھا گیا تو انہوں نے اپنے اوپر عائد الزامات کو سازشی ہاتھوں کا شخصانہ قرار دے کر اسے یکسر مسترد کر دیا ،عوامی حلقون میں یہ چمی گویاں جارہی ہیں کہ آیا شیر بہادر واقعی اس میں ملوث ہیں یا پھر پولیس ناقص رپورٹ کے ایما پر بے پر کی اوڑا ڑہے ہیں۔تاہم وقت گرزنے کے ساتھ یہ گرد جب بیٹھ جائے گا تو پتہ چلے گا کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button