کھیل

نوجوان کھیلوں کے ذریعے محبتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں، عنایت اللہ شمالی

10861002_10206520055546570_8833217023611070379_o

گلگت ( پ ر ) نگران وزیر اطلاعات ع ثقافت گلگت بلتستان عنایت اللہ شمالی نے کہا ہے کہ بیرونی طاقتیں اپنے عزائم کی تکمیل کیلئے جی بی کے عوا کو آپس میں لڑارہی ہیں اور بھائی کو بھائی کا دشمن بنانے میں مصروف عمل ہے۔ ماضی میں ہمارے آباؤ اجداد ملجل کر زندگی گزارتے تھے گزشتہ دو دہائیوں سے بیرونی عناصر نے گلگت بلتستان میں قتل ع غارت کا بازار گرم کر دیا ہے ، صوبے کے عوام کو اب ہوش میں آنے کی اشد ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارگو میں امن والی بالی ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطے کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے یہاں پر نفرتوں کو فروغ دیا گیا اور اپنے ہی دھرتی ماں کے بے گناہ لوگوں کو قتل کر دیا اس سے کسی کو یا ملا ۔ لہذا ہمیں اب سوچنے کی ضروت ہے اور اپنے اصل دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہوکر اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نگران کابینہ نے عزم کیا ہے کہ آنے والے انتخابات کو صاف اور شفاف طریقے سے کرائیں اور کو بھی دھاندلی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے بارگو میں گراؤنڈ کی تزئین وآرائش کیلئے محکمہ سیاحت سے مل کر اقدامات کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ نوجوان نسل کھیلوں کے ذریعے نفرتوں کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فاروق احمد سابق ممبر یونین کونسل عمران حسین ، صوبیدار (ر) سلطان محمد اور مجسٹریٹ امتیاز حسین نے بھی خطاب کیا ۔ نگران وزیر اطلاعات نے آگنائزر کمیٹی کو دس ہزار جیتنے والی ٹیم کو پانچ اور ہارنے والی ٹیم کو تین ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ۔ مجسٹریٹ امیتاز حسین نے بھی جیتنے والی ٹیم کو نقد تین ہزار روپے انعام دیئے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button