کالمز

ملکی ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار

تحریر:کر ائمنا لوجسٹ وزیر غلام حیدر شگری طالب علم یونیورسٹی آف کراچی
تحریر:کر ائمنا لوجسٹ وزیر غلام حیدر شگری
طالب علم یونیورسٹی آف کراچی

جوانوں اور طلبہ و طلبات کا طبقہ ہی کسی بھی قو م کی ر یڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے کسی بھی قوم کی ترقی کا دار ومدار اس قوم کی نو جوانوں اور طلبہ طلبا ت پر منحصر ہو تا ہے لہٰذا ہر قوم کی کامیابی خو شحالی نو جوا نوں یعنی طلبہ و طلبات کیساتھ مر بوط ہو تی ہے یہی وجہ ہے کہ جب ہم دنیا میں ہو نے والے کسی بھی تحریک یا بر پا ہو نے کسی بھی رویلیشن کا بغور مشاہدے کریں تو یقین ہمیں اس تحریک کی کا میابی اور انقلاب کا رونما ہو نا جوانوں اور طلبہ و طلبات کا مر ہون منت نظر آتا ہے ۔اس طرح دنیا میں موجودہ ترقی یافتہ اور سائنس و ٹیکنا لو جی کے میدان میں آگے بڑھنے والے تمام ممالک کی ترقی کے پیچھے نوجوانوں اور خصوصاً طلبہ وطلبا ت کا کردار اور محنت کا ہاتھ دیکھائی دیتا ہے بس جس قوم کے نوجوان اور طلبہ و طلبات بیدار ہو عزم و ارادہ ایمان نیک و نیت اخلاص و جرات خدامت و دیانت سے اپنی اپنی قوم و ملت وطن کو سر بلند کرنے کے عظیم جذبات سے سرشار ہو وہ قوم دینا کی عزم اور سر بلند ہوتی ہے ۔ اسی طر ح اگر کسی قوم کے جوان تعلیمی میدا ن میں محنت نا کر نے کی وجہ سے دیانت واخلاص ایمان اور امانت و خدمت کے جذبات سے محروم ہو ں وہ قوم ترقی کی راہ میں کبھی کامیابی حاصل نہیں کرسکتی ۔ وہ قوم سب میں بدقسمت قوم میں شمار ہوتی ہے ۔ یہیں وجہ سے کہ دشمن نے ہمیں تر قی اور سر بلند ی کے راستے سے دو ر رکھنے ہم کنار کر نے کیلئے سب سے پہلے ہماری ریڈھ کی ہڈی پر حملہ کیا کیو نکہ ہمیں پتہ ہو نا چاہئے کہ ریڈ ھ کی ہڈی انسانی جسم کا سب سے اہم حصہ ہے ہمارا دشمن جانتا ہے ریڈھ کی ہڈی ٹوٹنے سے انسان ناکارہ ہو جاتا ہے اور وہ جسم زندہ بھی رہے تو تب بھی مردو ں میں شمار ہو تا ہے دشمن نے ہمارے نوجوانوں اور طلبہ و طلبات کو روشن خیالی اور آزادی کے نام پر اخلاقی فساد اور فکری ایڈز میں مبتلا کر دیا ہے ۔ ہمارے نو جوان اور طلبہ و طلبات کو دین کے نام پر تشدد اور دہشت گردی کا تحفہ دیا ہے بچوں اور نو جونواں کی دینی تر بیت کیلئے مذہبی رہنماؤں کی شکل میں دہشت گرد مہیا کئے ہے ۔جنہوں نے امن ترین مذہب اسلام کو دہشت گرد مذہب بنا دیا ہے نو جونواں اور طلبہ و طلبات کے ہاتھوں میں قلم کے بجائے خونی اسلحہ تھما دیا ہے اور ان کے دلوں میں محبت ، بھائی چارگی ، ہمدردی کے بجائے سنگ دلی نفرت و اشتعال کا بیج بو ڈالا ہے اس کا پھل آج ہم سب اُٹھا رہے وہ نوجونواں اور طلبہ و طلبات جو دین اور ملت و قوم کی ترقی میں ہمہ وقت جستجو کرتا تھا ان کے مستقبل کی امیدو ں کو تبا ہ و برباد کرنے کے بعد ان کے ہاتھو ں میں گولہ و بارود پکڑا دیا ہے ۔ پس ہمیں چاہئے کہ ان حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سے کامیابی اور Solutionکا واحد راستہ یہی ہے نوجوانوں وخاص طور پر ہر تعلیمی ارداروں میں پڑھنے والے تمام طلبہ و طلبا ت کیلئے ضروری ہے کہ ہمیں اپنے درمیان چھوٹے موٹے اختلافات کو ذہنوں سے نکال کر ہمیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی ضرورت ہیں خوابِ غفلت سے بیدار ہو کر اپنے جدو جہد اور محنت کے زریعے اپنا اور اپنے قوم کا نام روشن کریں اور ملک دشمن عناصروں کے جہلانہ سوچ و سازش کو خاک میں ملادیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button