صحت

ڈسٹرکٹ جیل گلگت میں طبی سہولیات کا فقدان، قیدیوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کر دیا

گلگت (نعیم انور) ڈسٹر ک جیل میں قید یوں کیلئے صحت کی سہولیات کا فقدان ،قیدی مختلف قسم کی بیما ریوں میں مبتلا ہو نے لگے ،جیل کلینک میں ادویات نا پید صورتحال سے قیدی زہنی ازیت میں بھی مبتلا ہونے لگے ،قید یوں کا متعلقہ حکام سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ زرائع کے مطا بق ڈسٹرک جیل گلگت میں مو سمی تبدیلی کے باعث قیدی مختلف بیما ریوں میں مبتلا ہونے لگے،بیشتر قیدی نزلہ ،زکام،فلیو اور دیگر بیما ریوں کا شکا ر ہونے لگے ۔جیل کلینک ادویات سے خالی صورتحال سے قیدی سخت پریشانی میں مبتلا ہو نے لگے ۔

دوسری طرف بعض شدید قسم کے بیما ر قیدیوں کو جیل میں تعینات ڈاکٹر کی طرف سے ریفر کے با وجود جیل حکام سپلشلسٹ ڈاکٹرز کے پاس لے جا نے کا گو ارہ نہیں کرتے ہیں جو کسی بھی وقت قیمتی جان کے ضیا ئع کا سبب بن سکتا ہے۔ مریضوں کو جیل میں تعینات ڈاکٹر ادویات کی جگہ پر چیاں تھما تے ہیں مگر قیدی مہنگا ئی کے باعث ادویات خریدنے سے قاصر ہیں ۔قید یوں کے مطا بق وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے اپنے دورہ جیل کے دوران قیدیوں کے مسائل سننے اور ملنے تک گو ارہ نہیں جس کی وجہ سے قیدی سخت مایوسی کا شکار ہو گئے ۔قیدیوں نے حکومت اور انتظا میہ سے معاملہ کا فوری طور پر نو ٹس لینے کا مطا لبہ کر دیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button