ماحول

چار دنوں میں بسین میں واقع سلاٹر ہاؤس کی صفائی مکمل کروانے کی ہدایت

pic

گلگت( پریس ریلیز) سیکرٹیری بلدیات و دیہی ترقی آصف اللہ خان نے سلاٹرہاوس بسین کے عدم صفائی اور ناقص صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف آفیسر بلدیہ گلگت جاوید اقبال کو حکم دیا کہ وہ چار دنوں کے اندر اندر سلاٹر ہاوس بسین کی صفائی کو یقینی بنا کر رپورٹ کرے بصورت دیگر ذمہ داروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گئی ۔ سلاٹر ہاو س کی صفائی نہ ہونے سے غلاظت کا ڈھیر نظر آرہا ہے اور بد بو پورے علاقے میں پھیل رہا ہے۔جو کہ ناقابل برداشت ہے سلاٹر ہاوس میں ڈیوٹی کرنے والوں سے باز پرس کی جائے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی سے گریز بھی نہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے یہاں اپنے دفتر میں چیف آفیسر بلدیہ گلگت ٹاؤن انجینئر علی احمد جان اور میڈیا آفیسر کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر سیکرٹیری بلدیات آصف اللہ خان نے چیف آفیسر اور انجینئر کو ہدایات دے کہ وہ سلاٹر ہاوس میں صفائی کے صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے کردار ادا کرے۔اس سے قبل اُنہوں نے سلاٹر ہاوس کا تفصیلی دورہ کیا اور ناقص صفائی کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button