گلگت بلتستان

مناپن کے عوام ناصر آباد کو پانی دیںے پر رضامند ہوگئے، نو سالوں سے زیر التوی منصوبے پر کام شروع ہوںے کی امید

Capture
منصوبے کے تحت ناصر آباد ہنزہ کو مناپں نگر سے پانی مہیا کیا جائیگا

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) 9سالوں سے التو کا شکار مناپن ناصر آبادگریٹر واٹر منصوبہ پر ضلعی انتظامیہ کی کوشون سے کام دوبارہ شروع ہوںے کیا امید بندہ گئی.  مناپن کے عوام ناصرآباد کو پانی دینے پر رضامند ہوگئے 2کروڈ سے زائد مالیت  کے منصوبے پر کام پھر سے شروع ہوگا۔

پچھلے 9سالوں سے زائد کے عرصے سے التو کا شکار مناپن تا ناصر آباد گریٹر واٹر سکیم جو کہ نہایت اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ڈی سی ہنزہ نگر عمران علی سلطان کی کوششوں سے پچھلے دو مہنوں سے مناپن کے عوام کیساتھ مسلسل مذاکرات کے بعد گزشتہ روز عوام مناپن نے ناصر آباد کو پانی دینے کا فیصلہ کردیا۔ جس کے بعد دوکروڈ سے زائد التو شدہ منصوبے پر پھر سے کام شروع ہوگا۔

اس حوالے سے ڈی سی ہنزہ نگر نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ہے کہ کئی سالوں سے ایک پیچیدہ مسلہ کاشت کاری ، پینے کے لئے استعمال کرنے والی پانی جو کہ مناپن اور ناصرآباد کے مابین تھااللہ کی مدد اور مناپن کے عوام کی تعاون سے حل ہو گیا اور بہت جلد انشااللہ اس پروجیکٹ کام پر شروع کردیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس مسلے کو حل کرنے میں مناپن کے عوام نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جس پر ہم عوام مناپن کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اس بات کی بھی خوشی ہے کہ جب منصوبہ مکمل ہونے کے بعد مناپن سے ناصرآباد کیلئے پانی بحال ہوگی تو عوام ناصر آباد کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا ۔ ناصر آباد میں سالانہ پانی کی کمی کی وجہ سے کاشت کاری، پھلدار و غیر پھلدار درختاں اور پینے کی پانی میں شدید قلت کا سامنا ہو تا تھا منصوبہ کی تکمیل ہونے کے بعد عوام کی مشکلات میں کمی ہوگی جبکہ دوسری جانب عوام مناپن کو گریٹر واٹر منصوبے میں روز گار بھی ملے گی۔

عوام ناصرآباد نے ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر کی کوششوں کو سہراتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے مداخلت سے کئی سالوں سے التو کا شکار اس اہم منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button