گلگت بلتستان میں آٹھ محکموں کے سیکشن آفیسرز تبدیل

گلگت ( سٹا ف رپورٹر) گلگت بلتستان کے 8 سرکاری محکموں کے سیکشن آفیسرز کے تبادلے کر دےئے گئے ہیں محکمہ سروسز کے زرائع کے مطابق سیکشن آفیسر قدرت اللہ بیگ کو محکمہ تعمیرات سے محکمہ قانون ‘ سیلم بیگ کو محکمہ قانون سے محکمہ بلدیات ‘ خوش گل کو گورنر سیکریٹریٹ سے محکمہ خزانہ ‘ احمد خان کو محکمہ خزانہ سے گورنر سیکریٹریٹ ‘ محمد علی کو وزیر اعلی سیکریٹریٹ سے کیبنٹ ‘ محمد عالم کو محکمہ تعلیم سے محکمہ تعمیرات ‘ غلام حسین کو محکمہ بلدیات سے محکمہ تعلیم اور احسان علی کو محکمہ معدنیات سے محکمہ خزانہ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تبدیل ہونے والے سیکشن آفیسرز نئے محکمموں میں اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر رپورٹ کریں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments