ثقافت

مناپن نگر، نگران وزیر اطلاعات عنایت اللہ شمالی نے بروشسکی زبان میں بننے والی ڈرامہ سیریل کا افتتاح کیا

1

ہنزہ نگر(پ ر) گلگت بلتستان کے نگران صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات، سیاحت و ثقافت کھیل و امور نوجوانان عنایت اللہ شمالی نے کہا ہے کہ خطے کے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں یہا ٹیلنٹ میں کوئی کمی نہیں ان کی صلاحیتیوں کو مزید نکھارنے کیلئے نگران حکومت ٹھوس اقدامات اٹھائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ہنزہ نگر کے علاقے مناپن میں بروشسکی ڈرامہ سیریل کے افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں تعمیری و تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ گلگت بلتستان کا جنت نظیر خطہ دوسرے صوبوں کیلئے ایک رول ماڈل کے طور پر سامنے آ سکے۔ یہاں کا کلچر تہذیب و تمدن اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ہم سب نے مل کر کردار ادا کرنا ہے ۔ دنیا آج گلوبل ویلیج بن چکی ہے قوم میں مقابلے کی صلاحیت موجود ہے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اوران کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلئے نگران وزیر اعلیٰ سے خصوصی بات چیت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خطے میں امن قائم کرنے کا عزم کر رکھا ہے امن قائم کرنا میرا جنون ہے اور اس جنون کو پورے خطے میں پھیلاؤں گا۔ نئی نسل میں ٹیلنٹ کوٹ کوٹ کر بھرا ہے یہی ہمارا اثاثہ ہے ہماری آج کی نوجوان نسل کو کوئی بھی تفرقہ بازی کے جہنم میں نہیں دھکیل سکتا۔ من حیث القوم ہمارا فرضہ ہے کہ عالمی استعماری قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں کمر کسنا ہو گا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نگر سے محبت ہے امن کا پیغام دیامر سے شروع ہو چکا ہے اس پیغام کو لے کر سیاچن کے دامن اور شندور کی چوٹی تک لے جانے کا بیڑہ اٹھایا ہے میری قوم دعاگو ہے کہ علاقے میں چاروں طرف امن کی فضا بلند ہو ۔پروگرام کے آخر میں صوبائی وزیر نے بٹن دبا کر بروشسکی ڈرامے کا افتتاح کر دیا۔ قبل ازیں تقریب سے گلگت اور ہنزہ نگر کے شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔

 3 (1) 2 (1)

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button