چترال. اندوہناک روڈ حادثے میں دو افراد ہلاک، 12زخمی

چترال ( بشیر حسین آزاد) چترال سے سوسوم جاتے ہوئے ایک ٹویوٹا جیپ نمبر3909جسے ڈرائیورنور ولی چلا رہاتھا ۔ سوسوم گول کے مقام پر خراب سڑک کے باعث حادثے کاشکار ہوا ۔ جس کے نتیجے میں ایک ڈرئیوار نور ولی شاہ ولد نورشاہ سمیت خاتون عائشہ زوجہ سلاط جان بحق جبکہ ایک بچی سمیت 12افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں سابق ضلع نائب ناظم چترال سلطان شاہ بھی شامل ہے ۔دیگر زخمیوں میں ولی زار ،فاتحہ زار تین سال ،رحیم خان ، زار خان ،نیت خان ، ریاض احمد ، امیر اللہ، آصف شاہ ، محمد دین سا کنان سوسوم کریم آباد، احمد علی ، ظریف خان ،فریدہ زوجہ ظریف خان ساکنان ریشن شامل ہیں ۔ جبکہ جان بحق ہونے والی عائشہ بی بی زوجہ سلطان خان کا تعلق دولومچ چترال شہر سے ہے ۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال پہنچا دیا گیا ہے ۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے ۔ زخمیوں میں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments