گلگت بلتستان

دھاندلی میں ملوث ہو کر تیس سالہ کیرئیر خراب نہیں کرسکتا، خدشات غلط ہیں: طاہر حسین چیف سیکریٹری گلگت بلتستان

Chief Secretary
طاہر حسین، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان

گلگت (عبدالرحمن بخاری سے) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان طاہر حسین نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھندلی کر کے اپنا کیریر تباہ نہیں کرسکتا ہوں۔ جمعرات کے روز پامیر ٹایمز سے مختصر بات چیت کرتےہوے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے یہ خدشات غلط ہیں کہ مجھے وفاقی حکومت نے دھندلی کا ٹاسک دیکر بھیجا ہے۔

چیف سکریٹری نے کہا کہ میں نے 30 سال ملازمت کی ہےجو کسی بھی سیاسی جماعت کو دھندلی کے ذریعہ کامیاب بناکر برباد نہیں کرسکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دھندلی کے خدشات قبل از وقت ہیں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات صاف و شفاف بنیادوں پر ہونگے اور نتائج آنے پر سب سامنے آجائیگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button
%d bloggers like this: