ثقافت

پھنڈر (غذر) میں تخم ریزی کا شاندار جشن، نگران وزراء امن و امان قائم رکھنے کے لیے پر عزم

غذر(پ ر) وزیر اطلاعات و نشریات ، سیاحت و ثقافت ، کھیل و امور نوجوانان گلگت بلتستان عنایت اللہ شمالی نے کہا ہے کہ نگران صوبائی کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مستقل قیام امن، بھائی چارگی کی فضا قائم کرنے اور تمام تر تعصبات سے بالاتر ہو کر علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے رہینگے، خطے کے نوجوانوں کو عالمی سطح کے تمام تر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار کرانا ہوگا۔ ہم امن کے سوالی ہیں اور اس خطے میں امن قائم کرنا میرا خواب ہے۔ دیامر سے امن کی صدا بلند ہو چکی ہے امن کارواں کا سلسلہ جاری ہے تمام وزراء نے پورے خطے میں امن قائم کرنے کا عزم کیا ہے اور انشاء اللہ ہم کامیاب ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے پھنڈر میں تخم ریزی میلے کے افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حقوق کے حصول کیلئے علاقے میں امن کا ہونا ضروری ہے۔ امن کے بغیر خطہ ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ امن اسلام کی میراث ہے جو آج یورپ نے ہم سے چھینا ہے گلگت بلتستان میرا اور آپ کا گھر ہے روشن مستقبل کیلئے قوم کو جاگنا ہوگا۔ قیام امن کیلئے میں نے اپنے آپ کو وقف کر دیا ہے۔ امن سے میری محبت اور عشق ہے۔ غذر لالک جان شہید اور وادی شہداء ہے ہمیں اس پر فخر ہے شہیدوں کی لہو کی برکت سے آج خصوصاًغذر اور استور میں امن قائم ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات، قوم سے مخاطب ہو کر کہا کہ آئیے آج ہم عہد کرتے ہیں کہ امن کی خاطر ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ اور پورے خطے میں امن کا پرچار کرینگے امن کے شمع خطے کے ساتوں اضلاع میں روشن کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے قیام امن ہمار مشن ہے اور ہمیں اس مشن سے کوئی روک نہیں سکتا۔ قیام امن کیلئے ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہوگا۔ صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات اولین ترجیح ہے عوام دیانتدار قیادت کے ذریعے خطے کی تعمیر و ترقی اور روشن مستقبل لا سکتے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ غذر میں آباؤ اجداد کی ثقافت آج بھی زندہ ہے قدیمی وایت تخم ریزی نے آج قوم کو اکھٹا کیا ہے ہم چاہتے ہیں کہ پورے خطے کے لوگ اکٹھے بیٹھیں اور پیار و محبت بانٹیں۔ جو قومیں اپنی ثقافت سے دور ہوتی ہے وہ معاشرے سے مٹ جاتی ہے بہادر قومیں اپنے اسلاف کی رویات کو کبھی مٹنے نہیں دیتیں ہم خطے میں ثقافت، ادب کی فروغ اور صحت مند سرگرمیوں کو ممکن کامیاب بنائیں گے۔ پولو ہمارا قومی کھیل ہے پولو کے کھلاڑی خوبصورت اور جانفشانی سے کھیل،کھیل کر دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم پرامن ہیں اور امن کے خواہاں ہیں اس موقع پر انہوں نے مزید کہاکہ ہم امن کے سوالی ہیں اور ہم گھر گھر، قریہ قریہ اور چپے چپے جائیں گے اور قوم کو ایک تسبح کی دانوں کی طرح پروئیں گے علاوہ ازیں جنڈروٹ میں پرائمری سکول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں جان بوجھ کر آپس میں لڑایا جارہا ہے عالمی قوتیں معصوم لوگوں کو لڑا کر اپنے مزموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے انشاء اللہ ہم مکروہ عزائم خام میں ملا دیں ہمارے خطے کے نوجوانوں میں بے انتہا صلاحیتیں موجود ہیں ہم ان کو نکھارنے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرینگے کاروان امن آج پورے خطے میں گردش میں ہیں جب تک مستقل و پائیدار امن قائم نہیں ہوتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے

اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک عبدالجہان نے اپنے خطاب میں کہا کہ عنایت اللہ شمالی کا امن مشن کی تحریک ایک تاریخ بنے گی انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ مسائل کا حل خود تلاش کریں تاکہ ترقی ہم سے قریب آسکے دوسری جانب تخم ریزی میلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قلب علی کا کہنا تھا کہ شہداء کے قربانیوں کو سرخ سلام کرتے ہیں حکمرانوں نے آج تک ہمیں کبچھ نہیں دیا۔67سالوں سے حقوق سے محروم ہیں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے عوام کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے والدین اپنے اولاد کو لیڈر بنانے کی صلاحتیں فراہم کریں تاکہ آج کا بچہ کل کا لیڈر بن سکے اور حقوق کیلئے لڑ سکے۔ قیادت کے فقدان کے باعث آج قوم حقوق سے محروم ہے

اس موقع پر صوبائی وزیر قانون مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ ضلع غذر دفاع پاکستان اور سپاہ پاکستان کا کردار ادا کر رہا ہے شہداء کی قربانیوں کے باعث آج آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں ملک میں آج کی ترقی ہمارے جذبے اور قربانیوں کا ثمر ہے عوام کو کرپٹ عناصر کا محاسبہ کرنا چاہیے عوام ایسے لوگوں کا انتخاب کرے جو علاقے کی ترقی کیلئے کچھ کر سکے

اس موقع پر تقریب تخم ریزی میں پولو میچ اور روایتی رقص بھی پیش کئے گئے پروگرام کے آخر میں مہمان خصوص صوبائی وزیر اطلاعات نے پروگرام کے منتظمین کو 40ہزار روپے ورنر ٹیم کو10ہزار اور رنر اب ٹیم کیلئے 5ہزار روپے کا اعلان کر دیا اسی طرح یوتھ ایکٹوٹی کیلئے10ہزار روپے الگ دئیے اس موقع پر مہمانوں کو روایتی تحائف بھی پیش کئے گئے دوسری جانب پروگرام سے قبل صوبائی وزیر عنایت اللہ شمالی، ذوار قلب علی، مشتاق ایڈووکیٹ اور نعمت اللہ خان نے مقامی کیبل نیٹ ورک کا بھی افتتاح کیا اس موقع پر صوبائی وزیراء نے کہا کہ کیبل کے ذریعے علاقہ کی ثقافت، تہذیب و روایات کا پر چار کرے تاکہ خطے کی ثقافت زندہ رہے پروگرام کے ذریعے نوجوانوں میں تعمیر سوچ کو اجاگر کرے تاکہ خطے کا مستقبل روشن رہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button