تعلیم

نااہل قیادت کی وجہ سے بھکاری بن کر دیگر ممالک سے امداد لینے پر مجبور ہیں، نگران وزیر قانون مشتاق احمد

3

گلگت(پریس ریلیز ) نا اہل قیادت کی وجہ سے آج ہم بھکاری بن کر بیرون ممالک سے امداد لینے پر مجبور ہیں، ہماری زمہ داری پوری دنیا میں مسلم ممالک کی قیادت کا کر دار ادا کرنا تھا جس میں ہم ناکام رہے، اب وقت آچکا ہے کہ ہم ملک سمیت گلگت بلتستان کو کرپشن اور لوٹ کھسوٹ سے بچائیں، الخدمت اپنے پروگرامات کے ذریعے غریب اور نادار افراد کی فلاح و بہبود پر کام کر رہی ہے، ان خیا لات کا اظہار نگران وزیر قانون مشتاق احمد ایڈوکیٹ نے الخدمت آرفن کئیر پروگرام کے زیر اہتمام یتامیٰ میں ایوارڈ وننگ سرٹیفکیٹ کی تقسیم کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطابرتے ہوئے کیا، انہوں نے مذید کہا کہ الخدمت کے کارکنان ہمہ وقت خدمت کے میدان میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ،200 یتیم بچوں کو تعلیمی سکالر شپ دی جا رہی ہے جو کہ احسن اقدام ہے، اس موقع پر اپنے خطاب میں جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر مولانا عبدالسمیع نے کہا کہ جماعت اسلامی کا شعبہ الخدمت یتیم بچوں کو تعلیمی کفالت کر رہا ہے، جماعت اسلامی اپنے مختلف شعبوں کے ذریعے ایک عرصے سے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے ، ہم بلا تعصب اور بلا تفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، ہم گلگت بلتستان کے تقریبا تمام حلقہ جات سے اپنے امیدواران کو میدان میں اتار رہیں ہیں عوام کھوٹے اور کھرے میں فرق کریں ،ہم گلگت میں میرٹ کی بنیاد پر نوجوانوں کویلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں ، ہمارا مقصد گلگت بلتستان کے عوام کو انکے حقوق دلوانا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button