گلگت بلتستان

ڈپٹی کمشنرکا اتحاد ویلفیر ٹرسٹ کوایک لاکھ روپے کا عطیہ

DC ASTORE PIC 29-6استور (سبخان سہیل) ڈپٹی کمشنر استور رائے منظور حسین ناصر کا سماجی تنظیم اتحاد ویلفیر ٹرسٹ استور کو ایک لاکھ روپے کا عطیہ۔ استور میں ڈپٹی کمشنر کی ذاتی کاوشوں سے قایم ہونے والی سماجی تنظیم اتحاد ویلفیر ٹرسٹ جن کے چیرمین معروف عالم دین سیدعاشق حسین الحسینی ہیں کوبطور عطیہ اپنی جانب سے مبلغ ایک لاکھ روپے کا چیک تنظیم کے جنرل سیکرٹری شیخ حفاظت علی جعفری کے حوالے کیا۔

اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر رائے منظورحسین ناصر نے کہا کہ تنظیم کے قیام کا بنیادی مقصد غریب لوگوں کی مدد کرنا اور نادار طلباء کے تعلیمی مسائل کم کرنا ہے تاکہ معاشرے سے غربت کا خاتمہ ہوسکے اور تعلیم کی شرح میں اضافہ ہو۔ اس سلسلے میں تنظیم کے عہداروں سے اپیل ہے کہ وہ تنظیم کی کامیابی کے لیے دن رات محنت کریں اور تنظیم کو فعال بنائیں۔ تنظیم کے جنرل سیکرٹری شیخ حفاظت علی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر استور نے ایک نیک کام کا آغاز کیا ہے ہم پوری کوشش کریں گے اور ڈپٹی کمشنر کے توقعات سے بڑ کر تنظیم کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button