معیشتگلگت بلتستان

گلگت بلتستان کو فری ٹیکس زون قرار دیا جائے ۔ چیئرمین سوست ڈرائی پورٹ ظفر اقبال اور صدر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گلگت بلتستان جاوید حسین کا پریس کانفرنس

4 (1)گلگت( فرمان کریم ) چیئرمین سوست ڈرائی پورٹ ظفر اقبال اور صدر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گلگت بلتستان جاوید حسین نے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اکنامک کوریڈور کو اگر بنانا ہے تو یہاں کے اسٹیک ہولڈز کو اعتماد میں لیا جائے اور گلگت بلتستان کو فری ٹیکس زون قرار دیا جائے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جس علاقے سے اقتصادی راہداری گزرتی ہے وہ گلگت بلتستان کا حصہ ہے۔ یہاں کے لوگوں کے تحفظات کو دور کئے بغیر اکنامک کوریڈور بنانا یہاں کے لوگوں کی حق پر ڈاکہ زنی ہے۔ اگر ہمارے تحفطات دور نہیں کئے گئے تو عید کے بعد شاہراہ قراقرم پراحتجاج کرینگے۔

سابق پیپلز پارٹی کے دور میں اکنامک کوریڈور کے تین زون گلگت بلتستان میں رکھے گئے تھے۔ ایک زون سوست ہنزہ نگر دوسرا گلگت اور تیسرا دیامر میں رکھا گیا تھا۔ مگر اس دور حکومت میں گلگت بلتستان کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے تحفظات دور کئے بغیر اکنا مک کوریڈورکو بنانے کی مخالفت کرینگے۔اُنہوں نے کہا کہ شاہراہ قراقرم پاک چین دوستی کا شہ رگ ہے اور شاہراہ قراقرم گلگت بلتستان سے گزرتی ہے۔ اس لئے گلگت بلتستان کو اُس کا حق دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اگر حکومت نے ہمارے حقوق پر ڈاکہ دالنے کی کوشش کی تو شاہراہ قراقرم پر نکل کر احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ عالمی قوانین کے مطابق گلگت بلتستان فری ٹیکس زون ہے یہاں ٹیکس لا گو نہیں ہوتا۔ مگر عالمی قوانین کو پس پشت ڈال کر سوست میں کسٹم اہلکار اپنے مرضی کے مطابق تاجروں سے ٹیکس وصول کر رہے ہیں۔ مقامی افراد نے بھاری قرضے لے کر کاروبار شروع کیا سوست میں کسٹم اہلکار ان افراد کو بے روزگار بنانے پرتلے ہوئے ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم حقوق مانگتے ہیں تو گلگت بلتستان کو متنازعہ خط قرار دیا جاتا ہے اکنامک کوریڈور، دیامر ڈیم کے لئے گلگت بلتستان متنازعہ نہیں ہوتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سوست ڈرائی پورٹ وفاق کو سالانہ اربوں کی مد میں آمدنی دیتی ہے اس کے بدلے میں گلگت بلتستان کے عوام کو اپنے حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے۔ سوست میں ٹیکس کی مد میں لینے والے رقم کو گلگت بلتستان کے ترقیاتی کاموں میں خرچ ہونا چاہیں اور اکنامک کوریڈور زون گلگت بلتستان میں تعمیر کیا جائے۔

اُنہوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ،سیپکرفدا ناشاد اور دیگر ممبراں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے آیئنی حقوق دلانے میں اور گلگت بلتستان میں تاجروں کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button