صحت

الخدمت فاونڈیشن مستقبل قریب میں گلگت میں ڈائیگناسٹک سینٹر قائم کرنے کاارادہ رکھتی ہے، نگران کونسل کی میٹنگ سے خطاب

Nigran concil meeting pictures

گلگت(پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کا حالیہ سیلاب میں کردار وامدادی سرگرمیاں مثالی رہیں، دیگر شعبہ جات کی فعالیت کے ذریعے عوام الناس کی خدمت کو یقینی بنایا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین نگران کونسل الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان مشتاق احمد ایڈوکیٹ نے الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کی نگران کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مرکزی ٹیم کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی پسماندگی ، غربت اورتعلیمی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان شعبوں پر مذید بہتری لانے کی ضرورت ہے، اجلاس میں الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کی سابقہ سرگرمیوں اور پراجیکٹس کا جائزہ لیتے ہوئے کارکردگی کو سراہا گیا اور مستقبل میں صوبائی سطح پر ادارے کی سرگرمیوں کے حوالے سے پالیسی وضح کی گئی، اس موقع پر صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن نے الخدمت فاونڈیشن کی ششماہی رپورٹ ، سالانہ پلان اورویژن 2020 کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور آئندہ کا لائحہ عمل پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن مستقبل قریب میں گلگت میں ایک ڈائگناسٹک سینٹر ، آغوش ہوم اور بڑے پراجیکٹس پر کام شروع کر رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں، اجلاس میں نگران کونسل کے ممبران مولانا عبدالسمیع، عبدالعلیم اور نظام الدین نے بھی شرکت کی اور ادارے کی فعالیت کے حوالے سے اپنی تجاویز دیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button