گلگت بلتستان

حکمرانوں نے 68 سالوں سے گلگت بلتستان کے محبِ وطن لوگوں کو بے آئین رکھا، مسلک اور قومیت کے نام پر تقسیم کیاہے: علامہ ناصر عباس جعفری

2
گلگت ( فرمان کریم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں نے گزشتہ 68سال سے گلگت بلتستان کو بے آئین رکھا ہے۔ یہاں کے عوام محب وطن ہے۔ حکمرانوں نے اس علاقے میں امن وامان کو تباہ کردیا ہے۔ کبھی علاقائیت تو کھبی مسلکی بنیادوں پر عوام کو تقسیم کیا ہواہے۔ ملک میں استصالی نظام رائج ہے سیاستدان امیر ہو تے جارہے ہیں جبکہ عوام غربت کی زند گی گزارنے پر مجبور ہیں۔ وہ جمعے کے روز سیکرٹیری جنرل ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان علامہ شیخ نیئر عباس مصطفویٰ، علامہ سید ظہیر الحسن ڈپٹی سیکرٹیری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم، سیدنا ناصر شیرازی مرکزی سیکرٹیری ساسیات ایم ڈبلیو ایم پاکستان، علامہ سید علی رضوی سیکڑٹیری جنرل بلتستان ڈوثیرن، کاچو امتیاز ممبر قانون ساز اسمبلی و رہنما ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان ڈاکٹر علی گوہر ممبر شورایٰ ایم ڈبلیو ایم پاکستان اور ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس  سے خطاب کر رہے تھے۔
اُنہوں نے کہا کہ حکمران ملک میں نفرت کی سوچ کو پر وان چڑھا یا جارہاہے۔ آزادی رائے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ پاک افواج کے حق میں نعرہ لگانے والوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے۔ عوام کو دبانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ قانون کو غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جب بھی حقوق کی بات کرتے ہیں تو کشمیر سے لے کر انڈیا بولتا ہے ۔ حق مانگنے والوں کو غدار قرار دے کر گرفتار کیا جارہا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کا 100دنوں میں کارکردگی صفر ہے عوام کو بیوفوف بنانے کے علاوہ کچھ بھی ہیں ہے۔گلگت بلتستان حکومت عوام کو ریلیف دینے میں نا کام ہو چکی ہے۔ پنجاب حکومت کی طرح گلگت بلتستان حکومت عوام کااستصال کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ ہمیں دونوں صوبائی حکومتوں سے خدشات لاحق ہیں۔ اُنہوں نے اکنامک کوریڈڈور میں گلگت بلتستان کو مناسب نمایندگی نہ دینے کو عوام کے کے ساتھ زیادتی قرار دیتے ہوے عزم کا اظہار کیا کہ کمیٹی میں علاقائی نمایندگی ممکن بنانے تک ان کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اُنہوں نے پشاور واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی سے ہم کبھی ڈرنے والے نہیں ہیں دہشت گردوں کے خاتمے میں پاک فوج کا بڑا کردار ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button