عوام کی سہولت کے پیش نظرجامعہ نصرۃ الاسلام میں اجتماعی قربانیوں کا اہتمام

گلگت(پریس ریلیز)جامعہ نصرۃ الاسلام عیدگاہ روڈ گلگت میں حسب سابق اس سال بھی اجتماعی قربانیوں کا اہتمام کیا گیا۔جامعہ کے نائب مہتمم مولانا قاری خلیل الرحمان نے کہا کہ اجتماعی قربانیوں کا اہتمام صرف اور صرف عوام کی سہولت کے پیش نظرکیا گیا ہے۔ جامعہ کے منتظمین نے تمام انتظامات مکمل کرلیے، قربانی کے جانور خریدے گئے ہیں اور حصص کی بکنگ بھی جاری ہے۔جو حضرات اجتماعی قربانی میں حصہ لینا چاہتے ہیں و ہ جامعہ نصرۃ الاسلام کے دفتراہتمام سے رجوع کریں۔ معلومات لینے کیلئے جامعہ کے آفس نمبر 05811453279پر رابطہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ گائے یا بیل میں فی حصہ 6500 روپے کاہے۔ قربانی کا جانور ذبح کرنا، گوشت کوٹکڑے ٹکڑے کرکے حصوں میں تقسیم کرنے کا انتظام بھی جامعہ کی طرف سے کیا گیا ہے۔اجتمائی قربانی میں حصہ لینے والے حصہ دار اپنے حصے کا گوشت وقت مقررہ پر لے جاسکتے ہیں۔ اجتماعی قربانیوں کا گوشت غریبوں کو بھی پہنچایا جائے گا او جامعہ کے مستحق طلبہ و طالبات کو بھی دیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments