تعلیم

سابق دور میں ہونے والی بھرتیوں کو منسوخ کر کے اسامیاں دوبارہ مشتہر کئے جائیں، بلتستان یوتھ الائنس کا مطالبہ

press

سکردو ( چیف رپورٹر) بلتستان یوتھ آلائنس نے سابق دور حکومت میں ہونے والی تمام غیر قانونی بھرتیاں منسوخ کر کے آسامیوں کو فوری طورپر مشتہر کرنے اور کرپشن وغیر قانونی بھرتیوں میں ملوث افراد کو نیب اور ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے یوتھ آلائنس کے چیئر مین عاشق حسین ، مشروب حسین ، سید اکبر شاہ ، وزیر انجم اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم میرٹ پر بھرتیان چاہتے ہیں پولیس میں حالیہ بھرتیاں شفاف ہوئی ہیں ان کو ہم سراہتے ہیں جس طرح پولیس میں سپاہیوں کی بھرتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں اسی طرح ایجوکیشن ، صحت اور دیگر محکموں میں بھی بھرتیاں کی جائیں جب تک میرٹ پر بھرتیاں نہیں ہوں گی علاقے میں افراتفری ختم نہیں ہو گی گریڈ 5سے 14تک کی آسامیوں پر بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے کی جائیں گریڈ 14سے اوپر کی تمام پوسٹوں پر فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیاں کی جائیں اور میرٹ کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں پر معذور افراد کو خصوصی کوٹہ دیا جائے معذور وں کو کوٹہ نہ دینا سنگین زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی بھرتیوں کے ثبوت ہر جگہ موجود ہیں نیب اور ایف آئی اے اس بات کی تحقیقات کریں کہ کتنی آسامیوں پر ٹیسٹ انٹر ویو کے تحت بھرتیاں کی گئیں اور کتنی آسامیوں پر قانون کے تحت بھرتیاں ہوئیں انہوں نے کہا کہ غیر قانونی بھرتیاں منسوخ نہ کی گئیں اور میرٹ کو قائم نہ کیا گیا تو سنگین رد عمل سامنے آئیگا اور کسی کو کرپشن کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن شفافیت اور احتساب کی بات کررہے ہیں ان کی باتیں اس وقت سود مند ثابت ہونگی جب ان کو عملی جامہ پہنایا جائیگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button