تعلیم

ضلع دیامر میں جشنِ آزادی کی تقاریب منعقد، اجداد کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا

چلاس(ایس ایچ غوری )گلگت بلتستان بھر کی طرح ضلع دیامر میں یکم نومبر یو م آزادی گلگت بلتستان کے سلسلے میں تقاریب منعقد کی گئیں ۔یو م آزادی کی مرکزی تقریب ہائی سکول چلاس میں منعقد ہو ئی جس میں محکمہ تعلیم کے ذمہ داران اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر طلباء نے یو م آزادی کی مناسبت سے تقاریر کیں اور ملی نغمے گائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین نے کہا کہ آزادی کی قدر و قیمت ان سے معلوم کی جائے جو غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ہمارے آباء واجداد کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں ۔آج کا دن ہمیں سبق دیتا ہے کہ ہم اپنی آزادی کو برقرار رکھیں اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔مقررین نے طلباء پر زور دیا کہ وہ پڑھ لکھ کر گلگت بلتستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں اور خطے میں امن اور ترقی کیلئے باہمی اتفاق و اتحاد کو برقرار رکھیں اور تعصبات ،فرقہ واریت اور قومیت کے بتوں کو توڑیں یہ یو م آزادی کا پیغام ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button