تعلیم

شگر، طالبعلم محمد اقبال نے پاک فوج میں کمیشن حاصل کر لیا

شگر(عابد شگری)شگر کے ایک اور ہونہار طالب علم محمد اقبال شگری نے پاک فوج میں بحیثیت آفیسر کمیشند حاصل کرلیا۔انہوں نے آئی ایس ایس بی کی تمام امتحانات اچھے نمبروں سے پاس کرلیا اور عنقریب کاکول اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے کیلئے جوائن کرینگے۔فوج میں کمیشند حاصل کرنے والے محمد اقبال کا تعلق شگر کے یونین کونسل مرہ پی کے گاؤن بانگ رنگاسے ہیں۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کیڈٹ کالج کوئٹہ سے حاصل کی۔انہیں شروع سے ہی پاک فوج جوائن کرنے کا شوق اور جنون تھا اسی شوق کی خاطر ان کی والد نے انہیں کیڈٹ کالج کوئٹہ میں داخل کرایا تھا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تربیت حاصل کرنے کے بعد وطن کی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔اور گلگت بلتستان خصوصا شگر کا نام روشن کرنے کی کوشش کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button