متفرق
گاہکوچ میں مستقل بنیادوں پر خزانہ آفیسر مقرر کیا جائے، ضعیف العمر اور دیگر پینشنرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایکس صوبیدار شاہ وزیر خان نے کہا کہ گاہکوچ خزانے میں خزانہ آفیسر نہ ہونے کی وجہ سے تحصیل یاسین ، گوپس اور فنڈر سے معذور ، ضیف العمر افراد اور بیوہ جب پنشن لینے کے لیے جاتے ہیں اکثر اوقات خزانے سے کام ہونے کے بعد تحصیلدار نہ ہونے کی وجہ سے سائلوں کو شدید پر یشانی کا سامنا ہوتا ہے ۔ اور نہ چاہتے ہوئے بھی گاہکوچ میں رات گزارنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ ایک تحصیلدار کو مستقل بنیادوں پر خزانے میں ہی تعینات کیا جائے یا خزانے کے کسی سنیئر اہلکار کو چارچ دیا جائے تاکہ دوردراز علاقوں سے آنے والے سائلان کو پر یشانی کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا اکثر یہ دیکھنے میں آئی ہے کہ تحصیلدار نہ ہونے کی وجہ سے بیوہ، معذور اور ضیف العمر افراد گاہکوچ بازار میں خوار ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی سی غذر اس سلسلے میں کوئی فوری اقدام اُٹھائے تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے سائلوں کو پر یشانی سے بچایا جا سکے ۔