وعدہ پورا ہوگیا، ممبر قانون ساز اسمبلی عمران ندیم نے پرنٹر پرائمری سکول مرکجنہ شگر کے حوالے کردیا

وعدہ پورا ہوگیا، ممبر قانون ساز اسمبلی عمران ندیم نے پرنٹر پرائمری سکول مرکجنہ شگر کے حوالے کردیا

7 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

شگر(عابد شگری)ممبر قانون ساز اسمبلی عمران ندیم نے پرائمری سکول مرکنجہ شگر کیلئے وعدہ کیا ہوا پرنٹر سکول کے انتظامیہ کی حوالہ کردیا۔ ممبر قانون اسمبلی نے گذشتہ دنوں سکول کی دورے کے موقع پر سکول کیلئے دو اضافی کمروں کی تعمیر اور فوری طور سکول کیلئے ایک عد د پرنٹر دینے کا وعدہ کیا تھا۔ انھوں نے اپنا وعدہ نبھاتے ہوئے سکول کیلئے ایک عدد پرنٹر سکول کے ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کے حوالے کردیا۔سکول انتظامیہ اور اساتذہ نے ممبر قانون اسمبلی کی جانب سے سکول کیلئے پرنٹر کی عطائیگی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبر قان ساز اسمبلی نے سکول کے اساتذہ کیساتھ کئے گئے وعدے کو نبھاتے ہوئے اپنے وعدے کا بھرم رکھا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔