گلگت بلتستان

وزیر اعلی کا دورہ غذر، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا، پریس کلب کے عہدیداروں سے حلف لیا

غذر (پ ر) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے ایک دفعہ پھراعادہ کرتے ہوئے اپنے حکومت کی ترجیحات بتاتے ہوئے کہاہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ وہ ضلع غذرمیں غذر پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کی مشترکہ حلف برداری کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت معاشی انقلاب لانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے اور کہاکہ گلگت سے چترال تک 80کروڑکی لاگت سے ایکسپریس وے کی تعمیرشروع کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ترقیاتی بجٹ کوجولائی میں ریلیز کردیا ہے ۔ اب اگراس سال تک بجٹ خرچ کردیاجاتا ہے تو اگلے سال 20ارب تک پہنچ جائے گا۔ انہوں نے اپنے دورہ غذر کے موقع پر کئے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں ایک ڈگری کالج ،فٹ بال گراؤنڈز، شیرقلعہ پل اور سلپی پل کوجلدمکمل کرنے کے ہدایات کردی ہیں۔ انہوں نے سیاسی کامیابیوں کاخصوصی ذکرکرتے ہوئے کہاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی اعلیٰ سطحی کمیٹی آئینی اصلاحات پر بنائی گئی ہے۔ اور تین دسمبر کے اجلاس کے بعد صحافیوں اور دانشوروں سے ملاقات میں ان کی مفیدآراء لی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ واحد جماعت ہے۔ جس میں تمام مسالک کی بھرپور نمائندگی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آشیانہ پروگرام کے زیر تحت گلگت بلتستان میں 800 گھرتعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے سرکاری محکموں کی تعریف کی کہ سیلاب اور زلزلہ کے دوران سخت محنت اور جانفشانی سے کام کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ادارواں کاقیام اور استحکام بہت ضروری ہے۔ اشخاص آتے جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مزیدکہاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی ایام منانے کے لئے بجٹ مختص کردیاہے تاکہ عوام میں ہم آہنگی پائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ 4ماہ کے مختصر مدت میں انہوں نے ہرعلاقے کادورہ کیا۔ جس سے سمجھ بوجھ آگئی ہے کہ کس علاقے میں کیامسئلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ صحافت حکومت کے لئے آنکھ اور کان کا کردار ادا کرتی ہیں ہم اخباروں میں چھپنے والی خبروں کا ایکشن لیتے ہیں ۔ جس علاقے میں پریس آذاد ہوتی ہے وہاں گڈ گورننس کا قیام ناممکن نہیں رہتا ۔ مثبت تنقید کو اصلاح کا باعث سمجھتے ہیں لیکن صحافت کو بھی اپنے تقدس کا خاص خیال رکھنا ہوگا ۔ میڈیا گواہ ہے کہ گلگت بلتستان کی تاریخ کے سب سے پرامن اور شفاف ترین انتخابات کا انعقاد ہوا جی بی کے مثالی ماحول میں ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں جی بی کا ملکی سطح پر جبکہ پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر نام روشن ہوا ۔ ہم اقتدا سنبھالتے ہی خطے کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے ہیں انتخابات میں عوام سے جو بھی وعدے کئے ان کی پاسداری میں بڑی حد تک کامیاب ہوئے ہیں ۔ غذر میں بھی اہم ترین ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے بعض بیمار منصوبوں کی وجہ سے ترقی کا عمل جمود کا شکار ہے لیکن ہم ان منصوبوں کی تکمیل مٰں بھی پوری دلچسپی رکھتے ہیں سو دنوں کے ٹارگٹ کے بعد صوبائی حکومت نے چھ ماہ کے لئے منصوبہ بندی تیار کرلی ہے چھ ماہ کے قلیل عرصے میں بہترین نتائج دینے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہیں۔ FIAاور نیب نے گلگت بلتستان میں باقاعدہ طور پر کام شروع کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم پانچ سالوں کے بعد عوام کی عدالت میں جانا ہے پی پی پی کی حکومت کو پانچ سال کی حکومت ملی اور بدترین کارکردگی کے بدولت عوام نے انہیں مسترد کردیا ۔ ہم عوام کی عدالت میں سرخ رو ہونے کے خواہشمند ہیں جس کے لئے دن رات کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ عوامی وزیر اعلی ہوں عوام کے ساتھ بہترین روابط برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے ۔ تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی بجٹ جولائی کے مہینے میں ہی ریلیز کردیا گیاتاکہ ترقیاتی عمل تیزی سے آگے بڑھے انہوں نے کہا کہ ہم نے سکولوں اور ہسپتالوں کے اندر ریفارمز لانا چاہتے ہیں اس سلسلے میں بھی حکمت عملی طے کی جارہی ہے پنجاب حکومت نے 32 کروڑ روپے کی ایم آر آئی مشین گلگت بلتستان کے لئے تحفہ دیا ہے جو کہ بہت جلد گلگت بلتستان میں پہنچ جائیگی ۔ 34 کروڑ سے تعمیر ہونے والی سلپی پل کے لئے فنڈز کی کمی نہیں ہونے دیں گے شیر قلعہ آر سی سی پل کی تعمیر کے لئے حائل رکاوٹیں ایک ہفتے کے اندر ختم ہوجائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے تاکہ ملازمین کی صرف تنخواہوں کے لئے حاضری ہونے کی روایات ختم ہوسکیں 80 کروڑ کی لاگت سے گلگت چترال ایکسپریس وے کی تعمیر کی جارہی ہے اس شاہراہ کی تعمیر سے گلگت بلتستان سمیت غذر کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم گلگت بلتستان زلزلہ سے مکمل تباہ ہونے والے مالک مکانوں میں چیکس تقسیم کریں گے جس کے بعد تمام چیکس کی تقسیم کے عمل باقاعدہ طور پر شروع ہوگا ۔

1

انہوں نے غذر پریس کلب کی توسیع کے لئے فنڈز فراہم کرنے ، پریس کلب کے ہال کی تعمیر میں تیزی لانے کے علاوہ غذر پریس کلب کے لئے دو لاکھ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا اس سے قبل ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نواز خان ناجی اور پارلیمانی سیکرٹری فدا خان فدا نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔ انہوں نے پریس کلب اور یونین آف جنرنلسٹ کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے میں میڈیا کے بہترین کردار کے معترف ہیں اور پریس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button