متفرق

چہلم شہدائے کربلا کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، سبطین احمد، کمشنر گلگت ڈویژن کی ہدایت

گلگت (پریس ریلیز)کمشنر گلگت ڈویژن سبطین احمد کے زیر صدارت گلگت میں چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر گلگت سبطین احمد نے کہا کہ چہلم شہداء کربلا کے موقع پر امن وامان یقینی بنانے کیلئے دفعہ144 پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ گلگت کے داخلی وخارجی راستوں پر سیکورٹی سخت کی جائے اور چیکنگ کا نظام مذید بہتر بنایا جائے چہلم کے جلوسوں سے ملحقہ راستوں میں بھی سیکورٹی سخت کی جائے۔ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ کمشنر گلگت ڈویژن سبطین احمد نے کہا کہ چہلم کے جلوسوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئےCCTVکیمروں کے ذریعے نگرانی اور موثر بنایا جائے۔ کمشنر گلگت ڈویژن سبطین احمد نے کہا کہ گلگت میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے اور اسی مقصد کیلئے پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھر پور مدد حاصل کی گئی ہے۔

کمشنر گلگت ڈویژن نے ہدایت کی ہے کہ جلوس کے روٹس کو سیل کیا جائے اورفول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ حساس مقامات پر پولیس اور گلگت بلتستان سکاؤٹس کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔ کمشنر گلگت ڈویژ ن نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ جلوس کے روٹس میں صفائی کی جائے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گلگت، ایس ایس پی گلگت، ونگ کمانڈر رینجرز، ونگ کمانڈر گلگت بلتستان سکاؤٹس، چیف انجینئر اور دیگر اعلیٰ آفسیران نے شرکت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button